data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلبرگ ٹاؤن کی منتخب بلدیاتی قیادت کی جانب سے علاقے کی خوبصورتی اور شہری سہولیات میں اضافے کیلیے ایک اور اہم پیش رفت سامنے آ گئی۔ امیر جماعت اسلامی ضلع گلبرگ کامران سراج نے چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کے ہمراہ سفینہ گلبرگ فاؤنٹین کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں جماعت اسلامی کے مقامی عہدیداران، ٹاؤن افسران اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع گلبرگ کامران سراج نے کہا کہ گلبرگ ٹاؤن میں جاری ترقیاتی منصوبے منتخب بلدیاتی قیادت کی سنجیدہ کوششوں کا عملی ثبوت ہیں جو عوامی خدمت کے جذبے کے تحت مکمل کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا جو کہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کا ویژن کہ ہم اختیارات سے بڑھ کے کام کریں گے جو کہ ہمارے منتخب بلدیاتی نمائندے کر رہے ہیں اور عوام کے درمیان موجود ہیں۔ چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا کہ گلبرگ ٹاؤن کو ایک خوبصورت، صاف اور عوام دوست ٹاؤن بنانا ان کی اولین ترجیح ہے اور سفینہ گلبرگ فاؤنٹین جیسے منصوبے شہری ماحول کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے بعد اب سڑکوں کی تعمیر اور مونومنٹ کے ذریعے ٹاؤن کو خوبصورت بنایا جا رہا ہے جس میں ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف اور ان کی ٹیم کی انتہک محنت شامل ہے اور گلبرگ ٹاؤن ماہ رمضان سے قبل بھی گلبرگ ٹاؤن کی عوام کو مزید پارکوں کا تحفہ دے گا اس موقع پر علاقہ مکینوں نے فاؤنٹین کی تعمیر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بلدیاتی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسے عوامی مفاد کے منصوبے جاری رہیں گے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی گلبرگ ٹاو ن نصرت اللہ فاو نٹین

پڑھیں:

فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار

فوٹو: آئی ایس پی آر 

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار  کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن