حکمراں امریکا کے بجائے امت مسلمہ کی ترجمانی کریں ، جاوید قصوری
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور(وقائع نگارخصوصی)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے نام نہاد ’’غزہ بورڈ آف پیس‘‘ میں شمولیت ایک انتہائی تشویشناک اور ناقابلِ فہم فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا 19 فروری کو ہونے والے اس بورڈ کے پہلے اجلاس میں شرکت کا اعلان دراصل فلسطینی عوام کی تاریخی جدوجہد کو کمزور کرنے اور عالمی استعمار کے ایجنڈے کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔ محمد جاوید قصوری نے کہا کہ25 ممالک نے اس غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت اختیار کی ہے اور اس کا پہلا اجلاس واشنگٹن میں یو ایس انسٹیٹیوٹ آف پیس میں منعقد ہوگا جہاں امریکی صدر خود بورڈ ممبران اور غزہ ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان کی میزبانی کریں گے۔ یہ امر نہایت معنی خیز ہے کہ برطانیہ، فرانس اور ناروے جیسے اہم یورپی ممالک نے اس بورڈ کو اقوام متحدہ کے کردار کو چیلنج کرنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے اس میں شمولیت سے انکار کر دیا ہے، لیکن بدقسمتی سے پاکستان کی موجودہ حکومت امریکی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے اس متنازع فورم کا حصہ بننے جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ہزاروں معصوم فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں اور پوری دنیا اسرائیل کے جنگی جرائم کی مذمت کر رہی ہے۔ ایسے نازک موقع پر کسی ایسے فورم کا حصہ بننا جو امریکی سرپرستی میں فلسطینیوں کے حقوق کو نظر انداز کرنے کے لئے تشکیل دیا گیا ہو، قومی اور ملی مفادات کے سراسر منافی ہے۔ پاکستان کی ہمیشہ یہ پالیسی رہی ہے کہ القدس کو آزاد اور فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت کو تسلیم کیا جائے، مگر موجودہ حکومتی اقدام اس اصولی مؤقف سے واضح انحراف ہے۔اسرائیل ایک قابض ملک اور صہیونی دہشت گرد ریاست ہے جس نے قتل و غارت گری کا بازار گرم کر رکھا ہے۔امیر جماعت اسلامی پنجاب نے مزید کہا کہ حکومت کو اس اہم فیصلے سے قبل عوام اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا چاہئے تھا۔ خارجہ پالیسی کے ایسے حساس معاملات کو چند افراد کی مرضی سے طے کرنا کسی طور مناسب نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر اس فیصلے پر نظر ثانی کرے اور غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کا اعلان واپس لے۔محمد جاوید قصوری نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور کسی ایسے اقدام کی حمایت نہیں کرے گی جو فلسطینی کاز کو نقصان پہنچانے کا باعث بنے۔ پاکستانی قوم ہمیشہ فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور آئندہ بھی ان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جاوید قصوری میں شمولیت ا ف پیس نے کہا کہا کہ رہی ہے
پڑھیں:
طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
ممبر گلگت بلتستان اسمبلی نے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اپوزیشن لیڈر و ممبر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پورے گلگت بلتستان میں طوفانی سیلاب اور دریائی کٹاو سے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومت کو فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے ریلیف اور بحالی کے لیے کام تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ سکردو میں دریائی کٹاو کے سبب سترانگلونگما کواردو اور حوطو رنگاہ کے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں۔ زرعی اراضی اور درخت دریا برد ہو رہے ہیں لیکن تاحال کوئی ہنگامی بنیادوں پر بحالی کے لیے کوئی کام نہیں ہوا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور جی بی ڈی ایم اے کو کواردو حوطو رنگاہ اور رزسنا رنگاہ کے دریائی کٹاو روکنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانا چاہیے۔ گزشتہ مہینے آنے والے شگریخورد میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے بھی تاحال اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔ جس کے سبب عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ کاظم میثم نے مزید کہا کہ طوفانی سیلاب کے سبب تقریبا تمام اضلاع میں تباہ کاریاں ہوئی ہیں اور شاہراہوں کی بندش کے سبب بھی مشکلات کے شکار ہیں۔ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔