حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے،جمعیت طلبہ عربیہ سندھ
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بدین (نمائندہ جسارت )جمعیت طلبہ عربیہ سندھ کے منتظم (صوبائی صدر) اصغر علی سمیجو نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بم دھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کرتے ہیں، اس واقعہ کی مذمت شدید مذمت کرتے ہیں۔ یہ واقعہ حکومت کی نااہلی کا واضح ثبوت ہے۔ واقعہ میں ملوث عناصر کو گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، یہ بات انہوں نے جماعت اسلامی ضلع بدین کے جنرل سیکرٹری عبدالکریم بلیدی کی میزبانی میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اصغر علی سمیجو نے مزید کہا کہ مساجد، مدارس، امام بارگاہوں کی حفاظت کی جائے اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں۔ملک میں جعلی حکومت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں انتخابات شفاف نہیں ہوئے، فراڈ کے ذریعے الیکشن مینڈیٹ چوری کیا گیا، موجودہ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے۔ ہم نے جعلی حکومت کو نہ پہلے تسلیم کیا اور نہ اب کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ 14 فروری کو کراچی میں صوبائی اسمبلی پر ہونے والے دھرنے میں جمعیت طلبہ عربیہ اور دینی مدارس کے بچے اور اساتذہ بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر جمعیت طلبہ عربیہ سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری عبدالقدیر بلیدی، اسحاق احمد امان اللہ اور دیگر کارکنان موجود تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جمعیت طلبہ عربیہ
پڑھیں:
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔
دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.