پاکستان تحریک انصاف نے بڑے احتجاج کی تیاریاں شروع کر دیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق احتجاج کے سلسلے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے لیے خصوصی کنٹینر بھی تیار کر لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 40 فٹ طویل کنٹینر میں واش روم اور بیٹھنے کے لیے باقاعدہ سیٹنگ ایریا بنایا گیا ہے جبکہ کنٹینر پر نمایاں طور پر "آزادی یا موت" درج کیا گیا ہے، کنٹینر کو ممکنہ احتجاج کے دوران مرکزی اسٹیج کے طور پر استعمال کیے جانے کا امکان ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق احتجاج سے متعلق حکمت عملی پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی چند اہم پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتیں بھی ہو چکی ہیں جن میں احتجاج کے مقام، وقت اور لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔ ذرائع نے بتایاکہ پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے احتجاج کے حتمی اعلان اور تاریخ سے متعلق مشاورت جاری ہے جبکہ پارٹی کارکنان کو بھی ممکنہ احتجاج کے لیے تیار رہنے کی ہدایات دی جا رہی ہیں۔دوسری جانب وزیراعلی سہیل آفریدی کے احتجاج کے لیے تیار ہونے والا کنٹینر کا معائنہ کرنے کی بھی ویڈیو سامنے آئی ہے۔رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک نے بھی کہا ہے کہ پشاور میں ہمارا کنٹینر جس پر لکھا ہے ’آزادی یا موت‘ تیار ہے ،اس پر ہم کسی بھی وقت بیٹھ سکتے ہیں، ڈارئیونگ سیٹ پر سہیل آفریدی بیٹھیں گے۔اُدھر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پارٹی کے بانی عمران خان نے کہا ہے آئندہ کوئی ایسا حکم نہیں دیں گے کہ اسلام آباد کی طرف چڑھ دوڑیں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی کنٹینر کی تیاری یا اس کا رخ اسلام آباد کرنے کے حوالے سے خبریں درست نہیں، بانی پی ٹی آئی نے محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو اختیار دیا ہے وہ جو فیصلہ کریں، اگر کوئی مذاکرات یا مزاحمت کا راستہ اپنانا ہے وہ بھی اپوزیشن قائدین کی صوابدید ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سہیل آفریدی احتجاج کے کے لیے

پڑھیں:

فرانس: نفسیاتی مریضوں کے علاج کی ذمہ داری گدھوں کے سپرد

فرانس میں قائم ایک نفسیاتی اسپتال نے ذہنی صحت کے علاج کے لیے ایک غیرمعمولی طریقہ اختیار کیا ہے، جہاں مریضوں کے ڈپریشن، اضطراب اور ذہنی دباؤ کو کم کرنے کے لیے گدھوں کی مدد لی جا رہی ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یہ منصوبہ فرانس میں اپنی نوعیت کا واحد تجربہ سمجھا جاتا ہے۔ دارالحکومت پیرس کے مضافات میں سرسبز و شاداب ماحول اور تاریخی عمارتوں سے گھرا ویل ایورارڈ اسپتال مریضوں کو روایتی طبی علاج کے ساتھ ایک منفرد اور پُرسکون تجربہ بھی فراہم کر رہا ہے۔

اس پروگرام کے تحت مریض گدھوں کے ساتھ وقت گزارتے ہیں، انہیں سیر کرواتے ہیں، ان کی دیکھ بھال کرتے ہیں اور جذباتی تعلق قائم کرتے ہیں۔ حالیہ سیشن کے دوران بھی متعدد مریضوں نے گدھوں کے ساتھ خوشگوار وقت گزارا اور رخصت ہوتے ہوئے انہیں گلے لگا کر محبت کا اظہار کیا۔

60 سالہ مریضہ نیتھلی کے مطابق گدھوں کے ساتھ وقت گزارنے سے انہیں ویسا ہی سکون ملتا ہے جیسا کسی پُرسکون دوا کے استعمال سے حاصل ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جانوروں کے ذریعے ہونے والا یہ علاج ذہنی آسودگی فراہم کرتا ہے اور وقتی طور پر تمام پریشانیاں ختم دیتا ہے۔

فرانس کے سرکاری نظامِ صحت کے تحت یہ سیشنز مریضوں کو بغیر کسی معاوضے کے فراہم کیے جاتے ہیں۔ عموماً ہر مریض کو ایک مخصوص گدھے کے ساتھ منسلک کیا جاتا ہے تاکہ وقت کے ساتھ دونوں ایک دوسرے کی عادات اور مزاج سے واقف ہو سکیں۔

اس یونٹ میں خدمات انجام دینے والی نرس آڈرے سیفار کے مطابق نیتھلی کی حالت میں چند ملاقاتوں کے بعد ہی نمایاں بہتری دیکھی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدا میں وہ جسمانی معذوری کے باعث وہیل چیئر سے نکلنے پر آمادہ نہیں تھیں، لیکن گدھے کے ساتھ تعلق نے ان میں اعتماد پیدا کیا اور اب وہ نہ صرف چیئر سے اٹھتی ہیں بلکہ اپنے جانور کے ساتھ کھڑی بھی ہوتی ہیں۔

دوسری جانب  52 سالہ مریض جیروم کا کہنا ہے کہ اس منفرد پروگرام نے ان کے احساسِ تنہائی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • فرانس: نفسیاتی مریضوں کے علاج کی ذمہ داری گدھوں کے سپرد
  • 3 جون: جب حضرت امامؒ نے آخری سانس لی
  • کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا گیا
  • ‏‏سہیل آفریدی ان سے کہیں کہ پہلے عمران خان سے ملاقات کرواو اور پھر آپ بجٹ پاس کرو
  • وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بجٹ پاس کرنےکی بات کی تو علیمہ خان نے ٹوک دیا
  • ہمیں پتہ ہے یہ ڈرے ہوئے ہیں، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، علیمہ خان
  • امتحانی تنازعات پر کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی نے بڑا اعلان کردیا
  • راولپنڈی: سہیل آفریدی کے قافلے کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روک دیا
  • گوگل کا ’گڈ مچھر بیڈ مچھر‘ نظریہ، امریکا میں لوہے کو لوہے سے کاٹنے کے لیے ’فورس‘ تیار