Jasarat News:
2026-07-24@05:14:21 GMT

پی ٹی آئی نے بڑے احتجاج کی تیاریاں شروع کردیں

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT

پی ٹی آئی نے بڑے احتجاج کی تیاریاں شروع کردیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260210-01-2
پشاور (مانیٹر نگ ڈ یسک ) پاکستان تحریک انصاف نے بڑے احتجاج کی تیاریاں شروع کردیں۔ نجی ٹی وی کی ایک ر پورٹ میں پارٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ احتجاج کے سلسلے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے لیے خصوصی کنٹینر بھی تیار کر لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 40 فٹ طویل کنٹینر میں واش روم اور بیٹھنے کے لیے باقاعدہ سیٹنگ ایریا بنایا گیا ہے جبکہ کنٹینر پر نمایاں طور پر ’’آزادی یا موت‘‘ درج کیا گیا ہے، کنٹینر کو ممکنہ احتجاج کے دوران مرکزی اسٹیج کے طور پر استعمال کیے جانے کا امکان ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق احتجاج سے متعلق حکمت عملی پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی چند اہم پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتیں بھی ہو چکی ہیں جن میں احتجاج کے مقام، وقت اور لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔ ذرائع نے بتایاکہ پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے احتجاج کے حتمی اعلان اور تاریخ سے متعلق مشاورت جاری ہے جبکہ پارٹی کارکنان کو بھی ممکنہ احتجاج کے لیے تیار رہنے کی ہدایات دی جا رہی ہیں۔دوسری جانب وزیراعلی سہیل آفریدی کے احتجاج کے لیے تیار ہونے والا کنٹینر کا معائنہ کرنے کی بھی وڈیو سامنے آئی ہے۔رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک نے بھی کہا ہے کہ پشاور میں ہمارا کنٹینر جس پر لکھا ہے ’’آزادی یا موت‘‘ تیار ہے ،اس پر ہم کسی بھی وقت بیٹھ سکتے ہیں، ڈارئیونگ سیٹ پر سہیل آفریدی بیٹھیں گے۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سہیل ا فریدی احتجاج کے کے لیے

پڑھیں:

نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا

 

 

بھارت میں نیٹ (NEET) امتحان کے مبینہ پیپر لیک کے خلاف دہلی سے شروع ہونے والا احتجاج اب ملک کے مختلف شہروں تک پھیل گیا ہے۔ طلبہ کی جانب سے امتحانی نظام میں شفافیت، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی اور اصلاحات کے مطالبات زور پکڑتے جا رہے ہیں، جبکہ دہلی یونیورسٹی نے اپنے طلبہ اور اساتذہ کو جنتر منتر پر جاری احتجاج میں شرکت سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

پیپر لیک کے خلاف احتجاج اب صرف دارالحکومت دہلی تک محدود نہیں رہا۔ ممبئی، کولکاتا، بنگلورو، حیدرآباد، پٹنہ، لکھنؤ، چندی گڑھ اور دیگر شہروں میں بھی طلبہ تنظیموں نے ریلیاں، دھرنے اور احتجاجی مظاہرے شروع کر دیے ہیں۔ متعدد مقامات پر طلبہ نے امتحانی نظام میں اصلاحات، پیپر لیک میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی اور شفاف امتحانی عمل کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

Huge crowd of students floods roads of Nashik.

Student protest is now getting pan India surge. pic.twitter.com/tW5HlH2LuY

— VIZHPUNEET (@vizhpuneet) July 23, 2026

ادھر اپوزیشن جماعتیں بھی طلبہ کی حمایت میں میدان میں آ گئی ہیں۔ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی اور ’انڈیا اتحاد‘  کے دیگر رہنماؤں نے احتجاجی طلبہ سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ دہرایا ہے۔

دوسری جانب نیٹ دہلی یونیورسٹی نے اپنے سرکاری بیان میں کہا ہے کہ جنتر منتر پر ہونے والے اجتماعات سپریم کورٹ کی ہدایات کے تحت منظم کیے جاتے ہیں اور کسی بھی غیرقانونی مظاہرے میں شرکت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق ایسے اقدامات طلبہ کی سلامتی، تعلیمی مستقبل اور پیشہ ورانہ مواقع کو متاثر کر سکتے ہیں، اس لیے انہیں احتجاجی سرگرمیوں سے دور رہنے کی تلقین کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیرِ تعلیم کے استعفے کا مطالبہ، نئی دہلی میں طلبہ کے احتجاج پر لاٹھی چارج

یونیورسٹی نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی جعلی اور گمراہ کن خبروں سے بھی خبردار کرتے ہوئے طلبہ کو غیر مصدقہ معلومات شیئر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ پیپر لیک معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، تاہم طلبہ تنظیموں نے واضح کیا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بھارت احتجاج دہلی احتجاج نیٹ پیپر لیک

متعلقہ مضامین

  • ’میری قبر پہلے ہی تیار ہے‘، موت کی تیاریوں سے متعلق عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا حیران کن بیان
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت