data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: بنگلا دیش میں 12 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کی کوریج کے لیے روزنامہ ’جسارت‘ اور ’جسارت ڈیجیٹل‘ کا نمائندہ وفد بنگلا دیش روانہ ہوگیا۔

وفد کی قیادت روزنامہ جسارت کے چیف آپریٹنگ آفیسر سید طاہر اکبر کر رہے ہیں۔ ان کے علاوہ وفد میں جسارت ڈیجیٹل کے ہیڈ سید عامر اشرف اور ویب ایڈیٹر نذیرالحسن بھی شامل ہیں، جو انتخابات سے قبل اور بعد کی سیاسی سرگرمیوں، انتخابی عمل، عوامی ردعمل اور نتائج پر مبنی تفصیلی اور بروقت خبریں ناظرین اور قارئین تک پہنچائیں گے۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش میں عام انتخابات ایک ایسے وقت میں منعقد ہو رہے ہیں جب ملک کی سیاسی فضا خاصی کشیدہ سمجھی جا رہی ہے۔ ملک میں شدید سیاسی اختلافات اور بھارت نواز آمرانہ دور کے نتیجے میں انتخابی شفافیت پر سوالات نے انتخابی ماحول کو غیر معمولی بنا دیا ہے۔

ایسے حالات میں ملکی اور بین الاقوامی میڈیا کی نظریں بنگلا دیش کے انتخابی عمل پر مرکوز ہیں۔

جسارت ڈیجیٹل کا وفد نہ صرف پولنگ کے دن کی سرگرمیوں بلکہ انتخابی مہم، سیاسی جماعتوں کے مؤقف، سیکورٹی انتظامات اور عوامی رائے کو بھی خصوصی طور پر اجاگر کرے گا۔

وفد کی جانب سے فیلڈ رپورٹس، تجزیے، انٹرویوز اور فوری اپ ڈیٹس جسارت ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر شائع کی جائیں گی تاکہ قارئین کو مستند اور جامع معلومات فراہم کی جا سکیں۔

انتخابی کوریج کے اس خصوصی مشن کے ذریعے جسارت ڈیجیٹل بین الاقوامی صحافتی ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے خطے کی اہم سیاسی پیش رفت کو براہِ راست اپنے قارئین تک پہنچانے کا عزم رکھتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جسارت ڈیجیٹل بنگلا دیش

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان

الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔

الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی