بس آتشزدگی میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر وزیر اعلیٰ سندھ کا دکھ اور افسوس کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
کراچی:
دادو میں بس میں آگ لگنے کے افسوسناک واقعے پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ واقعے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت کو انتہائی دلخراش قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ نقصان پوری قوم کا سانحہ ہے۔
ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق سید مراد علی شاہ نے واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور واضح کیا ہے کہ ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اپنے محافظوں کی قربانی کبھی فراموش نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہداء کی وردی کا قرض ریاست پر واجب ہے اور حکومت اس ذمہ داری کو ہر صورت نبھائے گی۔
مراد علی شاہ نے اعلان کیا کہ شہید اہلکاروں کے لواحقین کو ہر ممکن مالی اور قانونی تعاون فراہم کیا جائے گا جبکہ زخمیوں کے علاج معالجے کے تمام اخراجات سندھ حکومت برداشت کرے گی۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمی اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور واقعے کی مکمل رپورٹ فوری طور پر پیش کی جائے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل
پڑھیں:
حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلِ سنت پاکستان کراچی کے وفد نے حضرت علامہ سید شاہ عبد الحق قادری کی قیادت میں سندھ کے صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دینی امور، مساجد، مدارس، محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مزاراتِ اولیائے کرام کی دیکھ بھال زائرین کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں سید رفیق شاہ، مفتی بلال قادری، مولانا جمیل احمد امینی، عبداللہ میمن اور شفیع رانا قادری بھی شامل تھے۔ وفد نے صوبائی وزیر کو کراچی سمیت سندھ بھر میں مساجد، مدارس اور مزارات کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور مختلف تجاویز پیش کیں۔
شاہ عبد الحق قادری نے اس موقع پر کہا کہ حکومتی ادارے مساجد، مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان کریں۔ انہوں نے محکمہ اوقاف کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے، انتظامی مسائل کے حل اور مسلسل رابطہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔