میری برداشت ختم ہوگئی میں اب سے پارلیمانی پارٹی کا حصہ نہیں: جنید اکبر کا پیغام
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
میری برداشت ختم ہوگئی میں اب سے پارلیمانی پارٹی کا حصہ نہیں: جنید اکبر کا پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2026 سب نیوز
پشاور: (آئی پی ایس) صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا جنید اکبر نے کہا کہ میری برداشت ختم ہوگئی میں اب سے پارلیمانی پارٹی کا حصہ نہیں۔
صدرپی ٹی آئی خیبرپختونخوا جنید اکبر نے پارلیمانی پارٹی کے واٹس ایپ گروپ میں پیغام میں کہا کہ میں اب سے چیف وہپ کو مانتا ہوں نہ ہی پارلیمانی لیڈرکو، میں رمضان میں بولا تھا بجٹ پر بات کی، اب بولنے کی کوشش کی لیکن موقع نہیں دیا گیا، ہم کیا یہاں چھولے کھانے آتے ہیں ہر بات پر چند لوگوں نے ہی بولنا ہوتا ہے۔
جنید اکبر نے کہا کہ یہ چیف وہپ کون ہوتا ہے فیصلے کرنے والا کہ روزانہ کون بولے گا، کوئی طریقہ ہے کوئی انسانیت ہے آپ لوگوں میں، یہ کیا طریقہ ہے کہ وہ بولیں گے اور ہم ڈیسک بجائیں گے، کسی میں ہمت نہیں دہشت گردی پر پوچھ سکے، ایوان میں محسن نقوی کیوں نہ آئے۔
انہوں نے کہا کہ اتنی ہمت نہیں کہ سچ بولیں اور روزانہ چہرے دکھانے آجاتے ہیں، میں آج سے اس پارلیمانی پارٹی اور آپ لوگوں کا حصہ نہیں ہوں، میں اب آزاد حیثیت سے آگے بڑھوں گا، سپیکرسے بات کروں گا، اب مجھے آپ لوگوں کے ساتھ نہیں بیٹھنا۔
جنید اکبر نے مزید کہا کہ آج کے بعد میں آزاد پوزیشن میں ہوں گا، سپیکر کو خط لکھوں گا کہ پی ٹی آئی سے الگ نشست دیں، میری اب برداشت ختم ہوگئی ہے، آج کے بعد پارلیمانی کمیٹی کا حصہ نہیں ہوں، پارلیمانی سمیت کسی لیڈر کو نہیں مانتا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربنگلہ دیش کو ایک ایونٹ کی میزبانی ملے گی، جرمانہ بھی نہیں ہوگا، آئی سی سی نے مذاکرات کا اعلامیہ جاری کر دیا بنگلہ دیش کو ایک ایونٹ کی میزبانی ملے گی، جرمانہ بھی نہیں ہوگا، آئی سی سی نے مذاکرات کا اعلامیہ جاری کر دیا سری لنکن صدرکی درخواست ،پاکستان کا ٹی20ورلڈکپ میں بھارت سے میچ کھیلنے کا فیصلہ بھارت افغانستان کے پیچھے چھپ کر پاکستان پر حملہ آور ہے ،وزیر دفاع خواجہ آصف سری لنکن صدر کا وزیراعظم شہباز شریف سے رابطہ ، بھارت کیخلاف میچ کھیلنے کی درخواست پاکستانی عازمین حج کیلئے بائیو میٹرک مکمل کرنے کی حتمی ڈیڈ لائن میں مزید توسیع پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز 2ارب 45 کروڑ میں فروخت، نام راولپنڈی رکھ دیا گیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: برداشت ختم ہوگئی پارلیمانی پارٹی کا حصہ نہیں جنید اکبر
پڑھیں:
حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔
قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ حیسکو میں گھوسٹ ملازمین، ڈبل تنخواہوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)99 کروڑ 62 لاکھ کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔
آڈٹ حکام نے مزید انکشاف کیا کہ حیسکو کی اندرونی انکوائری میں مزید 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی مشتبہ ادائیگیاں ہوئی ہیں۔
چیئرمین کمیٹی شاہدہ اختر کی زیرصدارت اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اس معاملے میں ایف آئی آرز کی تعداد 5 ہوگئی تھی، 151 ملزمان تھے جن میں سے 14 کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر ضمانت پر ہیں، ایک ارب روپے میں سے 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔
رکن کمیٹی قاسم نون نے کہا کہ 13 کروڑ روپے کچھ بھی نہیں ہیں، سخت ایکشن لیا جائے، سید امین الحق نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین کی تصدیق بھی کی گئی کہ وہ موجود ہیں۔
سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ وزارت کو چاہیے کہ وہ مداخلت کرے اور ذمہ داران کا تعین کرے۔
چیئرمین کمیٹی شاہد اختر نے کہا کہ یہ تو آڈٹ نے نشان دہی کر دی ہے، لگتا ہے کہ پاور ڈویژن کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے، جس پر سی ای او حیسکو نے بتایا کہ 756 ملین روپے کی ذمہ داری بھی فکس ہو چکی ہے۔
شاہدہ اختر نے کہا کہ عدالت کے حکم تک یہ آڈٹ پیرا زیر التوا رہے گا، رکن کمیٹی سید حسین طارق نے سوال کیا کہ حیسکو میں بائیو میٹرک سسٹم کیوں نہیں ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ ہم ڈسکوز کو یہاں کمنٹس کے لیے نہیں احتساب کے لیے بلاتے ہیں، یہ لوگوں کو چور کہتے ہیں اور اپنی پرفارمنس کے گیت گاتے نہیں تھکتے۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہدایت کی کہ 13 کروڑ روپے کی ریکوری کی آڈٹ سے تصدیق کرائی جائے، جو ریکوری رہ گئی ہے وہ معاملہ زیر التوا رہے گا۔