پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے زیراہتمام پہلی کوانٹم کمپیوٹنگ ہیکا تھون کامیابی سے مکمل
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے زیراہتمام پہلی کوانٹم کمپیوٹنگ ہیکا تھون کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ملک میں آئی ٹی سمیت تمام جدید علوم کے فروغ میں کردار ادا کررہا ہے۔ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے ابھرتی ٹیکنالوجیز کو آگے بڑھانے کیلئے پہلی کوانٹم کمپیوٹنگ ہیکا تھون کا انعقاد کیا۔
چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ڈاکٹر راجہ علی رضا انور نے خطاب میں جدید ابھرتی ٹیکنالوجی پرروشنی ڈالی۔ ڈاکٹرراجہ علی رضا انور نے کہا کہ کوانٹم ٹیکنالوجی اب تیزی سے ایک تبدیلی کی قوت بنتی جارہی ہے جو کل کی دنیا کو تشکیل دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوانٹم کمپیوٹنگ کا مقصد روایتی کمپیوٹنگ سسٹمز کی جگہ لینا نہیں بلکہ ساتھ مل کر کام کرنا ہے۔
ڈائریکٹرجنرل نیشنل انسٹیٹیوٹ آف لیزرز اینڈ آپڑانکس ڈاکٹرمنظوراکرام نے کہا کہ ایونٹ کا مقصد ٹیکنالوجی پرآگہی پیدا کرنا اور عالمی چیلنجوں کے حل کیلئے کوانٹم الگورتھمزتیارکرنا تھا۔
ایونٹ میں کوانٹم الگورتھمز استعمال کرکے ٹی بی کی جلد تشخیص کیلئے حل تیار کرنے والی ٹیم کو8لاکھ روپے نقد کا پہلا انعام دیا گیا۔
ایونٹ کے اختتام پرشرکاء نے اُبھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں سائنسی مہارت کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کوانٹم کمپیوٹنگ
پڑھیں:
کسی کی برائی کرکے نہیں کارکردگی پر ووٹ مانگتے ہیں، نوازشریف
صدر مسلم لیگ (ن) نوازشریف(nawaz shrif) کا کہنا ہے کہ کسی پر تنقید کرکے،کسی کی برائی کرکے ووٹ نہیں مانگتا بلکہ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ مانگتے ہیں۔
گلگت میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ کسی پارٹی یا حکومت کے خلاف بات نہیں کرنا چاہتا، حکومت ملنے پر کیوں اس علاقے کو نظر انداز کیا گیا؟
کیوں اس علاقے پر توجہ نہیں دی گئی؟ جب وزیراعظم تھا تو کئی بار گلگت آیا اور اسکردو گیا تھا، کئی برسوں بعد آپ سے گفتگو کرکے بہت خوشی ہورہی ہے۔
نوازشریف نے کہا کہ وزیراعلیٰ اور وزیراعظم بننے سے بھی پہلے گلگت،اسکردو آیاتھا، گلگت، بلتستان، اسکردو سے مجھے دلی محبت ہے، جس گلگت کو میں جانتا تھا وہ گلگت کہاں ہے؟ میرا دل روتا ہے کہ آپ کا پیسہ آپ پر کیوں نہیں لگا یاگیا۔
صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ کسی ایک پارٹی نے یہاں منصوبے کی بنیاد نہیں رکھی، جومیرےزمانے میں ایئرپورٹ تھا، آج بھی وہی ہے، شہبازشریف سے کہوں گا اس ایئرپورٹ کو بڑا کریں، جیٹ طیارے لینڈ کرنے اور ٹیک آف کی گنجائش پیدا کریں گے۔
نوازشریف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں لواری ٹنل 70سال سے مکمل نہیں ہورہی تھی، ہم نے اربوں روپےخرچ کرکے لواری ٹنل مکمل کی، یہاں منصوبہ شروع ہوتا ہے تو مکمل ہونے کا نام نہیں لیتا۔
گلگت بلتستان میں 10،10 اور12،12گھنٹےکی لوڈشیڈنگ منظور نہیں۔ ووٹ ملے نہ ملے، آپ کو ان چیزوں سے محروم نہیں کرسکتے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت آئی تو یہاں ہر دوسرے تیسرے ماہ آتارہوں گا، اپنی نگرانی میں منصوبے مکمل کراؤں گا، تمام اسٹیک ہولڈرز کو بٹھا کر آپ کے حق میں فیصلہ کریں گے۔ تجارت بڑھنے پر گلگت بلتستان بہت خوشحال ہوجائے گا۔
مزید پڑھیں:پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم
نوازشریف نے کہا کہ مجھے کیوں نکالا؟ کیوں مجھے ملک چھوڑ کر جانا پڑا؟ کیوں مجھے جیلوں میں ڈالا گیا۔ قصور آپ کا بھی ہے۔