اے این ایف کی لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
لاہور (نیوز ڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک نشہ آور گولیوں کی بھاری مقدار میں سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان اے این ایف نے بتایا ہے کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو شیڈ پر 32 کارٹنز پر مشتمل کھیپ کو تحویل میں لے لیا گیا ہے، کارٹنز سے 14,70,000 ٹراماڈول گولیاں (808.
اے این ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ کھیپ نائیجیریا کیلئے بُک کروائی گئی تھی، ضبط شدہ گولیوں کا مجموعی وزن 825.78 کلوگرام ہے۔
ترجمان کے مطابق برآمد گولیاں تحویل میں لیکر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اے این ایف
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔