پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کی نیلامی کا عمل مکمل ہو چکا ہے جس کے بعد ٹیم کے نئے مالکان نے فرنچائز کا نام تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فیصلے پر ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

علی ترین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک مختصر پیغام میں ’جنوب کی پہچان‘ لکھتے ہوئے ٹوٹے ہوئے دل کی ایموجی شیئر کی جس پر صارفین کی جانب سے مختلف ردِعمل سامنے آ رہے ہیں۔ کئی صارفین نے اس فیصلے کو ملتان اور جنوبی پنجاب کے شائقین کے لیے مایوس کن قرار دیا تو وہیں چند صارفین نے علی ترین کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

Janoob Ki Pehchan ????

— Ali Khan Tareen (@aliktareen) February 9, 2026

صہیب بٹ نے لکھا کہ آپ کو بھی کہیں نہ کہیں دکھ ہوتا ہوگا کہ پہلی ٹیم نہیں چھوڑنی چاہیے تھی۔اس وقت ٹیم 100 کروڑ کے پاس تھی اور آج اس کی قیمت کہاں پہنچ گئی۔انہوں نے کہا کہ جس نے ٹیم خریدی ہے اس نے پیسہ لگایا ہے اور اپنی مرضی سے اس کا نام تبدیل کر سکتا ہے پر ہم آپ کو دیکھنا چاہتے تھے۔

اپ کو بھی کہیں نہ کہیں دکھ ہوتا ہوگا کہ پہلی ٹیم نہیں چھوڑنی چاہیے تھی۔اس ٹائم کوئی 100 کروڑ کے پاس تھی اور اج اس کی پرائس کہاں پہنچ گئی۔ٹھیک ہے جس نے خریدی ہے اس نے پیسہ لگایا اپنی مرضی جس کا نام چینج کر سکتا ہے۔پر ہم اپ کو دیکھنا چاہتے تھے اس ٹیم کے مالک کیونکہ اپ اپنے لگتے ہو

— SOHAIB JUTT (@SOHAIBJUTT77) February 9, 2026

ایک صارف نے علی ترین کا مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اس کا الزام صرف خود کو ہی دینا چاہیے۔

You should only blame yourself…! https://t.

co/RkZq1UBZOS

— Cric mate (@Cricknight07) February 9, 2026

کئی صارفین نے علی ترین کو کہا کہ اس کے واحد ذمہ دار آپ خود ہیں۔ عبید نامی صارف نے لکھا کہ ’آپ کی انا جیت گئی‘۔

Your ego wins…we lost you idiot ???????????? https://t.co/n7dzivjunJ

— Ubaid Raan (@ubaidviews) February 10, 2026

نوید احمد لکھتے ہیں کہ اتنی فکر تھی تو ٹیم خرید لیتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بزنس مائنڈڈ انسان کو یہ جذباتی ٹوئٹس اچھے نہیں لگتے۔

اتنی فکر تھی سر تو خرید لیتے آپ۔بزنس مائنڈڈ پرسن کو یہ جذباتی ٹوئیٹس اچھے نہیں لگتے۔

— Naveed Ahmad (@Naveedahmad4056) February 9, 2026

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل کی فرنچائز کی نیلامی کی تقریب منعقد ہوئی تھی جس میں ولی ٹیکنالوجیز نے ملتان سلطانز کو دو ارب 45 کروڑ روپے میں خرید لیا تھا۔ ٹیم خریدنے میں کامیابی کے ان کا کہنا تھا کہ وہ اس ٹیم کا نام بدل کر راولپنڈی رکھ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ہم پنڈی کی گلیوں میں ہی پلے بڑھے ہیں اور ہم وہیں واپس جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پی ایس ایل پی ایس ایل کی فرنچائز کی نیلامی علی ترین محسن نقوی ملتان سلطانز ولی ٹیکنالوجیز

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پی ایس ایل پی ایس ایل کی فرنچائز کی نیلامی علی ترین محسن نقوی ملتان سلطانز ولی ٹیکنالوجیز ملتان سلطانز پی ایس ایل علی ترین ٹیم خرید کا نام

پڑھیں:

حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا

وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کا دن پاکستان میں لیبر مائیگریشن کے نظم و نسق کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ پالیسی ہر اس پاکستانی سے کیے گئے قومی عزم کی عکاس ہے جو بہتر مواقع کی تلاش میں اپنا گھر چھوڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ محفوظ اور منظم نقل مکانی، مہارتوں کی ترقی، کارکنوں کا تحفظ، تارکینِ وطن کی شمولیت اور وطن واپس آنے والوں کی بحالی اس پالیسی کے بنیادی ستون ہیں۔ تکنیکی جدت، آبادیاتی تبدیلیاں اور لیبر مارکیٹ کے بدلتے ہوئے تقاضے دنیا بھر کی معیشتوں کو نئی شکل دے رہے ہیں. اس لیے پاکستان کو اپنی افرادی قوت کو آج اور مستقبل دونوں کے مواقع کے لیے تیار کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 اس سمت میں ایک اہم قدم اور پاکستان کی افرادی قوت کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگی۔چوہدری سالک حسین نے کہا کہ ایک کروڑ 20 لاکھ پاکستانی دنیا بھر میں مقیم ہیں اور اپنی پیشہ ورانہ مہارت، دیانت داری اور محنت کی بدولت پاکستان کے سفیر بن چکے ہیں۔ گزشتہ مالی سال میں سمندر پار پاکستانیوں نے 41 ارب امریکی ڈالر سے زائد کی ترسیلاتِ زر وطن بھیجیں، جو ملکی تاریخ کی بلند ترین رقم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے اور ان کی فلاح و بہبود ہماری قومی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پالیسی اداروں، تجربات اور شراکت داریوں کو ایک مشترکہ وژن کے تحت یکجا کرتی ہے تاکہ ہر پاکستانی کارکن نقل مکانی کے پورے سفر کے دوران بہتر طور پر تیار، محفوظ اور معاونت یافتہ ہو۔ اس پالیسی کا محور ہر اس پاکستانی کا سفر ہے جو مواقع کی تلاش میں اپنا گھر چھوڑتا ہے، جبکہ ذمہ داری روانگی سے پہلے ہی شروع ہو جاتی ہے، جہاں نوجوان کارکنوں کو متعلقہ مہارتیں، قابلِ اعتماد معلومات اور اخلاقی بھرتی تک رسائی فراہم کی جائے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اس پالیسی کی کامیابی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، نفاذ کرنے والے اداروں، آجروں، تربیتی اداروں، ترقیاتی شراکت داروں، نجی شعبے اور سمندر پار پاکستانیوں کے باہمی تعاون سے مشروط ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومتوں، آئی سی ایم پی ڈی (ICMPD)، دیگر ترقیاتی شراکت داروں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کا مشاورتی عمل میں تعاون پر شکریہ ادا کیا، جبکہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کی مسلسل معاونت کو بھی سراہا۔انہوں نے کہا کہ ہجرت یا نقل مکانی غیر یقینی کا سفر نہیں بلکہ مواقع، وقار اور قومی ترقی کا راستہ ہونا چاہیے۔ آئیں مل کر ایسا مستقبل بنائیں جہاں ہر پاکستانی اعتماد کے ساتھ بیرون ملک جائے، فخر کے ساتھ وطن واپس آئے اور ہمیشہ ایک ایسی قوم سے جڑا رہے جو اس کی خدمات کی قدر اور عزت کرتی ہو۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس وژن کو عوام کے لیے بامعنی ترقی، پاکستان کے لیے دیرپا خوشحالی اور ہر سمندر پار پاکستانی اور اس کے خاندان کے روشن مستقبل کا ذریعہ بنائے۔

متعلقہ مضامین

  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف