ضلعی صدر عون رضا انجم نے کہا کہ ملک کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کی بجائے حکومت دہشتگردوں کا تحفظ فراہم کررہی ہے، ملک میں دہشتگرد تکفیری عناصر دندناتے پھررہے ہیں، حکومت کی مجرمانہ خاموشی افسوسناک ہے، حکومت اگر سنجیدہ ہوتی تو اب تک سانحہ میں ملوث افراد کیفرکردار تک پہنچ چکے ہوتے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے زیراہتمام صوبائی سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب مسجد ولی العصر میں شہدائے سانحہ ترلائی کلاں کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں، اس موقع پر صوبائی رہنما سید ندیم عباس کاظمی، مولانا طاہر زاہد، ضلعی صدر ملتان عون رضا انجم، باقر حسین صدیقی، سید اقبال حسین شاہ سمیت دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر شہداء کے بلندی درجات اور زخمیوں کی شفایابی کے لیے خصوصی دُعا کرائی گئی، ضلعی صدر عون رضا انجم نے کہا کہ ملک کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کی بجائے حکومت دہشتگردوں کا تحفظ فراہم کررہی ہے، ملک میں دہشتگرد تکفیری عناصر دندناتے پھررہے ہیں، حکومت کی مجرمانہ خاموشی افسوسناک ہے، حکومت اگر سنجیدہ ہوتی تو اب تک سانحہ میں ملوث افراد کیفرکردار تک پہنچ چکے ہوتے۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش

فوٹو: فائل

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش کردی اور ہدایت کی ہے کہ تمام ڈسکوز ملازمین کو تنخواہوں کی ڈیجیٹل ادائیگی یقینی بنائیں۔

پی اے سی اجلاس کے دوران سیکریٹری پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی بنانے اور تقسیم کے کاروبار سے نکل رہی ہے۔ تین ڈسکوز کی نجکاری کیلئے معاملات حتمی مراحل میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حیسکو اور سیپکو کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر مقرر کر رہے ہیں۔ حکومت صرف ٹیسکو اور کیسکو کو اپنے پاس رکھے گی۔ کابینہ کا فیصلہ ہے کہ ٹیسکو اور کیسکو کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔

سیکریٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ 2027 کے آغاز میں تین ڈسکوز کی نجکاری مکمل ہوجائے گی۔ گیپکو، فیسکو اور آئیسکو کی نجکاری 2027 کے آغاز میں ہوجائے گی، تمام ڈسکوز کی نجکاری تیزی سے ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش