اے این ایف نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے بذریعہ کارگو بیرون ملک نشہ آور گولیوں کی بھاری مقدار میں اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات پر کارروائی کی گئی۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور کے کارگو شیڈ پر 32 کارٹنوں پر مشتمل  کھیپ کو تحویل میں لے لیا گیا۔ 

مکمل تلاشی کے دوران اے این ایف عملے نے ان کارٹنوں سے 14,70,000 عدد ٹراماڈول گولیاں (808.

5 کلوگرام وزنی) اور 57,600 ویلیم گولیاں (ڈائزیپام)  (17.280 کلوگرام وزنی) برآمد کیں۔

مذکورہ کھیپ نائیجیریا کیلئے بُک کروائی گئی تھی۔ ضبط شدہ گولیوں کا مجموعی وزن 825.78 کلوگرام ہے جن کو تحویل میں لیکر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 

ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔ ضبط شدہ گولیاں مختلف اقسام کی منشیات تیارکرنے میں استعمال کی جاتی ہیں۔ ۔بھاری مقدار میں نشہ آور گولیوں کی اسمگلنگ ایک تشویشناک رجحان کی نشاندہی کرتی ہے۔ 

اے این ایف ترجمان نے بتایا کہ منشیات اسمگلنگ نیٹ ورکس کی جانب سے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کیلئے تجارتی و برآمدی چینلز کا استعمال ملک سلامتی کیلئے خطرناک ہے۔ ایسی غیر قانونی سرگرمیاں نہ صرف عوامی صحت کے لیے خطرہ ہیں بلکہ پاکستان کی بین الاقوامی ساکھ کے لیے بھی سنگین خدشات پیدا کرتی ہیں۔  

اے این ایف اسمگلنگ کے بدلتے ہوئے نت نئے طریقوں کو ناکام بنانے اور تجارتی و برآمدی چینلز کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائیوں کے ذریعے مکمل عزم کے ساتھ پاکستان کو منشیات سے پاک بنانے کے مشن پر عمل پیرا ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اے این ایف کے لیے

پڑھیں:

پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع

حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔

ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔

سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار