data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: ماضی کی تلخ یادوں کو پسِ پشت ڈال کر گرین شرٹس کمزور حریف کے خلاف بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترنے کو تیار ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور امریکا کا آج مقابلہ ہوگا، جہاں قومی ٹیم کی توجہ ناتجربہ کار حریف سے گزشتہ ٹورنامنٹ کی شکست کا حساب چکانے اور اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرنے پر مرکوز ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنا دوسرا میچ آج کولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کلب میں امریکا کے خلاف کھیلے گی۔ قومی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو شکست دی تھی، تاہم ڈچ ٹیم کی سخت مزاحمت نے ایک موقع پر خطرے کی گھنٹی ضرور بجا دی تھی، جسے فہیم اشرف نے دوسرے آخری اوور میں شاندار کارکردگی دکھا کر ختم کیا۔

دوسری جانب امریکا نے بھی اپنے ابتدائی میچ میں بھارت کو سخت امتحان میں ڈال دیا تھا، تاہم سوریا کمار یادیو کی اننگز نے میزبان ٹیم کو مشکلات سے نکال لیا۔

یاد رہے کہ دو سال قبل ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کو امریکا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جو بعد ازاں پہلے راؤنڈ سے اخراج کا سبب بنی۔ اسی پس منظر میں گرین شرٹس اس بار کسی قسم کی نرمی دکھانے کے بجائے بھرپور کھیل پیش کرتے ہوئے بدلہ لینے کے لیے پرعزم ہیں۔

قومی ٹیم کی نظریں نہ صرف ماضی کی ناکامی کا ازالہ کرنے پر ہوں گی بلکہ دو قیمتی پوائنٹس حاصل کر کے گروپ میں اپنی پوزیشن مضبوط بنانا بھی اہم ہدف ہوگا۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام

امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔

U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.

مزید پڑھیں

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل

جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی

— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026

سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔

دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی