ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: امریکی کرکٹ ٹیم میں پاکستانی فاسٹ بولر شامل
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے امریکا کی کرکٹ ٹیم میں پاکستانی نژاد فاسٹ بولر احسان عادل کو شامل کر لیا گیا۔
احسان عادل کی شمولیت جسدیپ سنگھ کے ان فٹ ہونے کے بعد عمل میں آئی، جس کی باقاعدہ منظوری آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی نے دے دی ہے۔
لاہور سے تعلق رکھنے والے احسان عادل اس سے قبل پاکستان کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔ وہ 2015 کا ورلڈ کپ پاکستان کی جانب سے کھیل چکے ہیں جبکہ قومی ٹیم کے لیے تین ٹیسٹ اور چھ ون ڈے میچز میں بھی شرکت کر چکے ہیں۔
مزید پڑھیںپاکستان کے فاسٹ بولر احسان اللہ نے اپنی برق رفتار بولنگ سے بیٹرز کو پریشان کر دیا
احسان عادل کی امریکی ٹیم میں شمولیت کو تجربے اور فاسٹ بولنگ اٹیک کے لیے اہم اضافہ قرار دیا جا رہا ہے جس سے امریکا کی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران پر اب تک کے سب سے بڑے فوجی حملے کی منظوری دینے کے قریب ہیں۔
امریکی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں ایران پر ایک بہت بڑے حملے پر غور کر رہا ہوں جو پہلے ہونے والے تمام حملوں سے کہیں بڑا ہوگا۔
انھوں نے مزید کہا کہ اگرچہ ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ تمام عسکری آپشنز زیر غور ہیں۔ میں فیصلہ کرنے کے بہت قریب ہوں اور اس کی تمام تیاریاں بھی مکمل ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اگر وہ چاہیں تو اسرائیل دو منٹ میں اس کارروائی میں شامل ہو جائے گا تاہم ہمیں کسی کی ضرورت نہیں۔
قبل ازیں ایران کے حمایت یافتہ یمنی حوثیوں کے بحیرہ احمر میں دو سعودی آئل ٹینکروں پر حملے کے بعد امریکی صدر نے ایران اور حوثیوں دونوں کو بڑی فوجی سزا دینے کی دھمکی بھی دی تھی۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ اگر حوثیوں نے دوبارہ ایسے حملے کیے تو امریکا انھیں ایران کی کارروائی تصور کرے گا کیونکہ حوثی اس کے حمایت یافتہ گروہ ہیں۔
دوسری جانب مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت ایک بار پھر 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرچکی ہے۔
بحیرہ احمر اور باب المندب میں جہاز رانی کو لاحق خطرات نے عالمی توانائی منڈی میں تشویش بڑھا دی ہے۔
ادھر اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے نے کہا کہ صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔ خطہ مسلسل وسیع ہوتے تصادم کی لپیٹ میں آ رہا ہے۔ ایک بحران دوسرے بحران کو جنم دے رہا ہے اور ہر نئی کشیدگی اگلی کشیدگی کا سبب بن رہی ہے۔