لاہور؛ کچرے کے ڈھیر سے ملنے والی خاتون اور بچے کی لاشوں کی شناخت کرلی گئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
لاہور:
کچرے کے ڈھیر سے ملنے والی خاتون اور بچوں کی لاشوں کی شناخت کرلی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقے مناواں کے قریب ڈمپنگ سائٹ سے خاتون اور بچے کی لاشوں کی شناخت کرلی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون اور بچہ ماں بیٹا ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی شناخت سونیا اور بچے کی شناخت حمزہ کے نام سے ہوئی ہے۔ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس کے مطابق خاتون اپنے بھائی کی گھر جوڑے پل کے قریب رہنے آئی تھی ۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق خاتون گھر سے سودا سلف لینے گئی اور لاپتا ہوگئی ۔ نامعلوم قاتل نے خاتون اور اس کے بیٹے کو قتل کردیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے جلد حقائق سامنے آجائیں گے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مناواں میں ڈمپنگ سائٹ سے خاتون اور بچے کی لاشیں برآمد ہوئی تھی۔ دونوں لاشیں کچرے کے ڈھیر سے ملی تھیں جنہیں قبضے میں لے کر پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: خاتون اور کے مطابق کی شناخت اور بچے
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :