یہ حسینیت ہی ہے جو یزیدیت کا سامنا کر رہی ہے، یزیدیت کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، گورنر سندھ
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
سانحہ ترلائی کے بعد مسجد خدیجہ الکبریٰ آمد پر لواحقین سے اظہارِ عقیدت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہم سب یکجہتی سے یزیدیت کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہے، ان دہشت گردوں کا مذہب دہشت گردی ہی ہے، اس دہشت گردی کے پیچھے انتہا پسند نریندر مودی اور اس کے ساتھی ہیں، مودی کے افغانستان میں ساتھی نہتے پاکستانیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ بھارت جانتا ہے کہ 24 کروڑ لوگوں کا ملک ایک ہو کر کھڑا ہوا تو معرکۂ معیشت میں بھی کامیابی ہوگی۔ سانحہ ترلائی کے بعد مسجد خدیجہ الکبریٰ آمد پر لواحقین سے اظہارِ عقیدت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ اسلام آباد میں دہشت گردی کے واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، بھارت رسوائی کا بدلہ لینے کے لیے پاکستان میں دہشت گردی کرا رہا ہے، دہشت گرد معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ہم اپنے حوصلے پست نہیں ہونے دیں گے، شہداء کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، جہاں بھی ضرورت پڑے گی ذاتی حیثیت میں آپ کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، دنیا نے بھارت کی دہشت گردی کو کینیڈا اور بنگلادیش میں بھی دیکھ لیا ہے، پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے تمام شواہد موجود ہیں اور بھارتی پشت پناہی سے افغانستان میں بیٹھے دہشت گرد پاکستان کے نہتے شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو 10 مئی کی جنگ میں صرف رسوائی ملی اور بھارت اس رسوائی کا بدلہ لینے کے لیے پاکستان میں دہشت گردی کرا رہا ہے۔
گورنر سندھ نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتحاد اور یکجہتی سے دشمن کے عزائم کو ناکام بنائیں گے۔ اسلام آباد میں ترلائی واقعے کے حوالے سے گورنر سندھ نے کہا ہے کہ معصوم لوگوں اور بچوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، اس واقعے میں صبر صرف اللّٰہ پاک کی ذات دے سکتی ہے اور یہ حسینیت ہی ہے جو یزیدیت کا سامنا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب یکجہتی سے یزیدیت کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہے، ان دہشت گردوں کا مذہب دہشت گردی ہی ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ اس دہشت گردی کے پیچھے انتہا پسند نریندر مودی اور اس کے ساتھی ہیں، مودی کے افغانستان میں ساتھی نہتے پاکستانیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ 10 مئی کو بھارت افواجِ پاکستان کا مقابلہ نہ کر سکا، آج بھارت ہاری ہوئی جنگ کا بدلہ لینے کی سازشیں کر رہا ہے اور ایسی دہشت گرد کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے۔ مسجد خدیجہ الکبریٰ کے دورے کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین اور تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے رہنما علامہ بشارت امامی سمیت دیگر بھی ہمراہ تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کامیاب نہیں ہونے دیں گے کامران ٹیسوری نے کہا دہشت گردوں کا دہشت گردی کے گورنر سندھ کہا ہے کہ نے کہا کہ انہوں نے کو نشانہ رہا ہے کے بعد
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔