سانحہ ترلائی، گورنر سندھ کا مسجد خدیجہ الکبریٰ کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
میڈیا سے گفتگو کے دوران کامران خان ٹیسوری نے واضح کیا کہ حسینؑ اور حسینیت ظلم سہہ سکتے ہیں مگر سر نہیں جھکاتے، دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں، اور قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز پر فخر کرتی ہے، غم میں برابر کے شریک ہیں اور ہر ضرورت پر شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
سانحہ ترلائی، گورنر سندھ کا مسجد خدیجہ الکبریٰ کا دورہ، میڈیا سے گفتگو اور شہداء کی قبور پر حاضری

اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سانحہ ترلائی کے بعد مسجد خدیجہ الکبریٰ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے لواحقین سے اظہارِ عقیدت کیا اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہونے کا اظہار کیا۔ بعدازاں گورنر سندھ نے قبرستان جا کر شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے واضح کیا کہ حسینؑ اور حسینیت ظلم سہہ سکتے ہیں مگر سر نہیں جھکاتے، دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں، اور قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز پر فخر کرتی ہے، غم میں برابر کے شریک ہیں اور ہر ضرورت پر شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ مسجد خدیجہ الکبریٰ کے دورے کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین اور تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے رہنما علامہ بشارت امامی سمیت دیگر بھی ہمراہ تھے۔ .
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گورنر سندھ کا مسجد خدیجہ الکبری سانحہ ترلائی کا دورہ
پڑھیں:
محسن نقوی سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، سکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا
اسلام آباد میں وزیر داخلہ اور گورنر کے پی کے نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات ہوئی۔ دونوں راہنماؤں کے درمیاں ملاقات میں خیبر پختونخوا میں امن عامہ کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا میں انسدادِ دہشتگردی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے کو درپیش سکیورٹی چیلنجز سے وفاقی وزیر داخلہ آگاہ کیا۔ وزیر داخلہ اور گورنر کے پی کے نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صوبہ خیبر پختونخوا میں امن و استحکام کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔