پاکستان نیوی کے زیرِ اہتمام میری ٹائم سیکیورٹی مشق سی گارڈ-26 کراچی میں ڈی بریف سیشن کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔ اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی چیف آف اسٹاف پاکستان نیوی وائس ایڈمرل راجا رب نواز تھے۔

ڈی بریف سیشن کے دوران مشق میں شامل اداروں کے نمائندگان کو مختلف منظرناموں کا تفصیلی تجزیاتی جائزہ پیش کیا گیا، جبکہ بحری شعبے میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے معلومات کے تبادلے اور مشترکہ ردِعمل کے نظام کی جانچ بھی کی گئی۔

مزید پڑھیں:پاکستان نیوی نے 14 ویں مرتبہ سی ٹی ایف-150 کی کمان سنبھال لی

وائس ایڈمرل راجا رب نواز نے مشق کے پیشہ ورانہ انعقاد اور بحری شعبے کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ہم آہنگ کرنے میں جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینیشن سینٹر (JMICC) کے مؤثر کردار کو سراہا۔

انہوں نے اسٹیک ہولڈرز کے مابین مسلسل روابط اور تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ملکی بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پاک بحریہ کے عزم کا اعادہ کیا۔

سی گارڈ سیریز کی تیسری مشق میں بحری شعبے سے تعلق رکھنے والے مختلف سرکاری ریگولیٹری اداروں، قانون نافذ کرنے والے اداروں، سمندری نجی تنظیموں اور تعلیمی حلقوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ مشق کا مقصد سمندر میں درپیش کثیرالجہتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی کو فروغ دینا تھا۔

مزید پڑھیں: پاکستان نیوی کا بحیرہ عرب میں جدید ترین میزائل کا کامیاب تجربہ

مشق کے دوران بندرگاہوں کی سیکیورٹی، بحری جہازوں اور انفراسٹرکچر کا تحفظ، انسدادِ منشیات کارروائیاں اور سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز شامل رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

JMICC پاکستان نیوی چیف آف اسٹاف پاکستان نیوی وائس ایڈمرل راجا رب نواز کراچی میری ٹائم سیکیورٹی مشق سی گارڈ-26.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان نیوی کراچی میری ٹائم سیکیورٹی مشق سی گارڈ 26 پاکستان نیوی میری ٹائم سی گارڈ کے لیے

پڑھیں:

سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت  کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں  دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں  دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم