ہائی پروفائل مصطفٰی عامر قتل کیس التوا کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
ہائی پروفائل مصطفٰی عامر قتل کیس ابھی تک التوا کا شکار ہے جس میں چالان جمع ہونے کے 6 ماہ بعد بھی ملزمان پر فرد جرم عائد نا ہوسکی۔
تفصیلات کے مطابق مقتول مصطفی عامر کی والدہ وجیہ عامر نے التوا کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔
ہائیکورٹ میں مصطفی عامر قتل کیس کی مدعی وجیہ عامر کی درخواست کی سماعت ہوئی۔
درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ اے ٹی سی 16 کے جج کے انتقال کے بعد کیس زیر التوا تھا۔ کیس اے ٹی سی 6 منتقل ہونے کے بعد سندھ حکومت نے انسداد دہشتگردی عدالتوں کی ری اسٹرکچرنگ کی۔
ری اسٹرکچرنگ کے نتیجے میں اے ٹی سی 6 کو انسداد منشیات عدالت میں تبدیل کردیا گیا۔ کیس میں تاخیر انصاف کے تقاضوں کیخلاف ہے۔
عدالت نے مصطفی عامر قتل کیس ٹرانسفر کرنے کی منظوری دیدی۔ عدالت نے مصطفی عامر قتل کیس کو نیا نمبر الاٹ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ مقدمے میں ملزم ارمغان اور شیراز جیل میں ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عامر قتل کیس مصطفی عامر
پڑھیں:
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
سٹی 42: میرپور میں انٹرنیٹ کی بحالی جلد متوقع، بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر بیان دیا ۔
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کی کوششوں اور آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی بروقت مداخلت پر شکر گزار ہوں،اطلاعات ہیں کہ میرپور میں جلد انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطے بحال کر دیے جائیں گے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
امید ہے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ بحالی کی درخواستیں جلد منظور کر لی جائیں گی، امید ہے آزاد کشمیر کے عوام کو جلد مکمل مواصلاتی سہولیات میسر آئیں گی۔