زاہد سرفراز: لیہ میں پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے دھی رانی پروگرام کا انعقاد ، 371 جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ گئے، صوبائی وزیر شوکت بٹ نے نئے جوڑوں میں سلامی کے اے ٹی ایم کارڈز تقسیم کیے۔

 وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے لیہ کے نئے جوڑوں کی زندگی میں رنگ بھر دیئے، لیہ میں پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے دھی رانی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، 371 جوڑے دھی رانی پروگرام کے تحت شادی کے بندھن میں بندھ گئے،سپورٹس کمپلکس لیہ میں اجتماعی شادیوں کے سینکڑوں افراد کے لیے انتظامات کیے گئے۔

نقلی پسٹل دیکھا کر شہریوں کو لوٹنے والے 2ملزمان گرفتار

نئے جوڑوں کو پنڈال میں گھوڑوں ، اونٹوں کے ساتھ لایا گیا، ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے نئے جوڑوں کو پنڈال امد پر خوش آمدید کہا۔

صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے اقدامات کررہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کے اقدام سے 371 جوڑوں نے زندگی کا سفر شروع کیا ،نئے جوڑوں نے شاندار انتظامات اور دھی رانی پروگرام پر وزیر اعلی پنجاب کے اقدام کو سراہا۔

بسنت پر 20 ارب کا کاروبار ہوا؛ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن

 تقریب میں ام پی اے سمیہ عطا ، سابق صوبائی وزیر مہر اعجاز اچلانہ ، ایم پی اے علی اصغر گرمانی کے بھائی حسنین گرمانی، سابق ایم این اے فیض الحسن سواگ ، ضلعی صدر ن لیگ مہر اسلم سمرا ، سابق ایم پی ایز عبد الشکور، لالہ طاہر، عابد علوی، حاجی احسن ، محبوب الحسن بھی  شریک ہوئے، مہمانوں نے شاندار انتظامات پر انتظامیہ کو سراہا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: دھی رانی پروگرام وزیر اعلی پنجاب نئے جوڑوں لیہ میں

پڑھیں:

’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران پر اب تک کے سب سے بڑے فوجی حملے کی منظوری دینے کے قریب ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں ایران پر ایک بہت بڑے حملے پر غور کر رہا ہوں جو پہلے ہونے والے تمام حملوں سے کہیں بڑا ہوگا۔

انھوں نے مزید کہا کہ اگرچہ ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ تمام عسکری آپشنز زیر غور ہیں۔ میں فیصلہ کرنے کے بہت قریب ہوں اور اس کی تمام تیاریاں بھی مکمل ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اگر وہ چاہیں تو اسرائیل دو منٹ میں اس کارروائی میں شامل ہو جائے گا تاہم ہمیں کسی کی ضرورت نہیں۔

قبل ازیں ایران کے حمایت یافتہ یمنی حوثیوں کے بحیرہ احمر میں دو سعودی آئل ٹینکروں پر حملے کے بعد امریکی صدر نے ایران اور حوثیوں دونوں کو بڑی فوجی سزا دینے کی دھمکی بھی دی تھی۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ اگر حوثیوں نے دوبارہ ایسے حملے کیے تو امریکا انھیں ایران کی کارروائی تصور کرے گا کیونکہ حوثی اس کے حمایت یافتہ گروہ ہیں۔

دوسری جانب مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت ایک بار پھر 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرچکی ہے۔

بحیرہ احمر اور باب المندب میں جہاز رانی کو لاحق خطرات نے عالمی توانائی منڈی میں تشویش بڑھا دی ہے۔

ادھر اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے نے کہا کہ صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔ خطہ مسلسل وسیع ہوتے تصادم کی لپیٹ میں آ رہا ہے۔ ایک بحران دوسرے بحران کو جنم دے رہا ہے اور ہر نئی کشیدگی اگلی کشیدگی کا سبب بن رہی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • زباں فہمی289؛ میں بھی رانی، تُو بھی رانی........
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی