data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن: خلائی دنیا میں انقلابی خواب دیکھنے والے ٹیکنالوجی ارب پتی ایلون مسک نے اپنی طویل عرصے سے جاری مریخ مشن کی حکمتِ عملی میں بڑی تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے اب توجہ چاند کی جانب مرکوز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

برسوں تک انسانوں کو مریخ پر بسانے کے منصوبے بیان کرنے والے اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک تفصیلی پیغام میں کہا ہے کہ فی الحال چاند پر انسانی بستی قائم کرنا زیادہ عملی، تیز رفتار اور مؤثر ہدف ہے، اسپیس ایکس نے باضابطہ طور پر چاند پر انسانی شہر بسانے کے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے۔

ایلون مسک کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی، لانچ فریکوئنسی اور زمینی قربت کے باعث چاند پر مستقل انسانی موجودگی قائم کرنا مریخ کے مقابلے میں کہیں زیادہ آسان اور تیز رفتار ثابت ہو سکتا ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ مریخ کا سفر ہر 26 ماہ بعد ممکن ہوتا ہے، جب زمین اور مریخ ایک خاص فلکیاتی ترتیب میں آتے ہیں، جبکہ چاند کے لیے ہر دس دن کے اندر مشن روانہ کیا جا سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ چاند پر شہر بسانے کا منصوبہ ایک دہائی سے بھی کم عرصے میں حقیقت کا روپ دھار سکتا ہے، جب کہ مریخ پر یہی ہدف حاصل کرنے کے لیے کم از کم 20 سال یا اس سے بھی زیادہ وقت درکار ہوگا۔

ایلون مسک کا کہنا تھا کہ اگرچہ مریخ پر انسانی بستی کا خواب کبھی ترک نہیں کیا جائے گا، تاہم اس منصوبے پر عملی کام آئندہ پانچ سے سات برسوں میں شروع ہوگا۔ ان کے مطابق اس دوران اسپیس ایکس اپنی تمام تر توانائیاں چاند پر انسانی شہر کے قیام پر صرف کرے گی تاکہ وہاں مستقل رہائش، تحقیق اور وسائل کے استعمال کے امکانات کو حقیقت میں بدلا جا سکے۔

یہ اعلان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکی خلائی ادارہ ناسا بھی چاند پر انسانی واپسی کے لیے بھرپور تیاریاں کر رہا ہے۔ ناسا کے آرٹیمس پروگرام کے تحت مارچ 2026 میں آرٹیمس 2 مشن روانہ کیا جائے گا، جو پانچ دہائیوں سے زائد عرصے بعد خلا بازوں کو چاند کے مدار تک لے جائے گا۔ اس کے بعد آرٹیمس 3 مشن کے ذریعے دو برس کے اندر خلا بازوں کو چاند کی سطح پر اتارنے کا منصوبہ ہے۔

دوسری جانب متعدد عالمی خلائی کمپنیاں بھی چاند کے مدار میں خلائی اسٹیشن قائم کرنے اور سطح پر مستقل بیسز بنانے کے منصوبوں پر کام کر رہی ہیں، جس سے واضح ہوتا ہے کہ آئندہ برسوں میں چاند ایک بار پھر عالمی خلائی سرگرمیوں کا مرکز بننے جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق ایلون مسک کا یہ فیصلہ خلائی تحقیق اور انسانی آبادکاری کے مستقبل میں ایک نئی سمت کا تعین کر سکتا ہے، کیونکہ چاند پر مستقل انسانی موجودگی نہ صرف سائنسی تحقیق کے دروازے کھولے گی بلکہ مستقبل میں مریخ اور دیگر سیاروں کی جانب پیش قدمی کے لیے مضبوط بنیاد بھی فراہم کرے گی۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: چاند پر انسانی ایلون مسک کا سکتا ہے کے لیے

پڑھیں:

پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیٹرول پمپس اونرز  ایسوسی ایشن اور ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ  ہڑتال کی کال مؤخر کردی، حکومت نے پیٹرول ڈیلرز کا مارجن بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے، حکومتی یقین دہانی پر احتجاج کی کال مؤخر کرتے ہیں۔سیکرٹری اطلاعات پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن ندیم خان نے کہا کہ ہمیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ہمارے مطالبات پورے کیے جائیں گے، امید ہے کہ دو ہفتوں میں پمپس اونرز کے کمیشن کامعاملہ حل ہوجائے گا، یومیہ نرخ کا نظام بھی دو ہفتے ٹرائل بیسز پر چلانے کا کہا گیا ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 
  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان