کراچی: مصطفیٰ عامر کی والدہ نے بیٹے کے قتل کیس میں التوا کیخلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ عامر قتل کیس میں چالان جمع ہونے کے 6 ماہ کے باوجود ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔جس پر مقتولہ کی والدہ نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا. وکیل نے بتایا کہ کیس انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 16 کے جج کے انتقال کے بعد زیر التوا تھا۔ بعد ازاں، سندھ حکومت نے عدالتوں کی ری اسٹرکچرنگ کے تحت اے ٹی سی 6 کو انسداد منشیات کی عدالت میں تبدیل کر دیا، جس کے باعث کیس کی کارروائی میں مزید تاخیر ہوئی۔سندھ ہائی کورٹ نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کو ٹرانسفر کرنے کی منظوری دے دی اور کیس کے لیے نیا نمبر الاٹ کرنے کی ہدایت کی۔وکیل کا کہنا ہے کہ کیس میں یہ تاخیر انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے, اس مقدمے کے اہم ملزمان ارمغان اور شیراز اس وقت جیل میں قید ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: قتل کیس

پڑھیں:

اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔   ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ