اسلام آباد:(نیوزڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے ازبکستان کے ساتھ خوراک و زراعت، معدنیات، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیاحت، صحت اور بینکاری سمیت اہم شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ازبکستان کے صدر شوکت مرزیایوف کے حالیہ تاریخی اور نتیجہ خیز سرکاری دورہ پاکستان کے ثمرات پر موثر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار پاکستان میں ازبکستان کے سفیر علیشر تختایف سے ایوانِ صدر میں ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے ازبک صدر شوکت مرزیایوف کی جانب سے ایک خط بھی انہیں پیش کیا۔ اپنے خط میں ازبک صدر نے دورہ پاکستان کے دوران غیر معمولی مہمان نوازی اور پرتپاک استقبال پر صدر آصف علی زرداری، حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے پاکستان کے اعلیٰ ترین سول اعزاز نشانِ پاکستان اور اعزازی پروفیسرشپ و ڈاکٹریٹ عطا کئے جانے پر بھی اظہارِ تشکر کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان ازبکستان کے ساتھ اپنے قریبی برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

انہوں نے ازبکستان کے صدر کے پاکستان کے حالیہ تاریخی اور نتیجہ خیز سرکاری دورہ کے ثمرات پر موثر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اہم شعبوں میں ازبکستان کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے پاکستان سے حلال گوشت، پھلوں اور آلو کی درآمد میں ازبکستان کی دلچسپی کو دوطرفہ تجارت کے فروغ کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا۔ صدر شوکت مرزیایوف نے اپنی دعوت کا اعادہ کیا جو انہوں نے دونوں صدور کی ملاقات کے دوران دی تھی۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے دعوت کو قبول کرتے ہوئے پاکستانی حکام کو ہدایت کی کہ وہ ازبک ہم منصبوں کے ساتھ رابطہ قائم کرکے رواں سال کے آخر میں دورے کیلئے تاریخ کو حتمی شکل دیں۔

صدرِ مملکت نے اسلام آباد میں حالیہ دہشت گردانہ حملے کے بعد یکجہتی اور حمایت کے پیغام پر ازبک صدر کا شکریہ بھی ادا کیا اور امن، استحکام اور ترقی کے مشترکہ سفر کو جاری رکھنے کےلئے پاکستان اور ازبکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ ازبکستان کے سفیر نے صدرِ مملکت کو آگاہ کیا کہ ازبکستان اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون میں بابر پارک کی تعمیر و ترقی کا خواہاں ہے اور اس سلسلہ میں ایک متعلقہ ازبک وزیر آئندہ ہفتے اسلام آباد کا دورہ کریں گے تاکہ پاکستانی حکام سے منصوبے پر بات چیت کی جاسکے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ازبکستان کے اسلام ا باد پاکستان کے صدر مملکت کا اعادہ انہوں نے کے ساتھ

پڑھیں:

صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ

صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

نیویارک (آئی پی اس )امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو نے متنبہ کیا کہ صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کے ساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے منیلا میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے ساتھ ڈیل کی پاسداری کی، ایران اس وقت امریکا کے ساتھ ڈیل کے لیے تیار نہیں، ممکن ہے کہ اگلے چند دنوں میں اپنا مقف تبدیل کر لے، انہوں نے ساتھ ہی خبردار کیا کہ صورتحال برقرار رہی تو ایران کو اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔

مارکو روبیو کا کہنا تھا جب بھی ایران امریکا ڈیل ہوتی ہے اسے ایران کو چلانے والے لوگ خراب کردیتے ہیں، انہوں نے دعوی کیا کہ ایران اب بھی ڈیل کے لیے براہِ راست اور بالواسطہ درخواستیں کر رہا ہے، ایران چاہے تو مشرق وسطی کا امیر ترین ملک بن سکتا ہے لیکن اسے چلانے والے انتہا پسند مذہبی رہنماں کو معاشی معاملات کا علم ہی نہیں، انہیں دلچسپی حزب اللہ، حماس، حوثیوں اور دیگر ملیشیاں کو رقومات دینے میں ہے جن کی سرپرستی میں دہشت گردی ہوتی ہے ۔

مارکو روبیو کا حوثیوں کے حوالے سیکہنا تھا کہ ایران نے حوثیوں کو اس تنازع میں شامل کردیا ہے، اب دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے، امید ہیحوثی حملے روک دیں گے۔مارکو روبیو نے سعودی عرب کو امریکا کا اہم اسٹریٹجک شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ جوہری معاہدہ کرنا قابل فہم ہے، مارکوروبیو کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پر امن سول جوہری پروگرام چاہتا ہے، سعودی عرب یا دیگر ممالک کے ساتھ کسی بھی سول جوہری معاہدے میں حفاظتی اقدامات شامل ہوں گے، سول جوہری معاہدے کانگریس کی منظوری سے ہوں گے۔

مارکوروبیو کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عالمی فوجداری عدالت میں پاگل اورجنونی لوگ ہیں، امریکا اس کا حصہ نہیں بنے گا، اگر اگر لوگ اس احمق تنظیم کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو وہ ایسا کر سکتے ہیں لیکن ہم اس کا حصہ نہیں بنیں گے اور وہ امریکی شہریوں پر اپنے دائرہ اختیار کا اطلاق نہیں کر سکیں گے۔ یوکرین روس جنگ سے متعلق امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ روس یوکرین جنگ میں بہت خونریزی ہوئی، یوکرین نے اس کی بہت بھاری قیمت اداکی ہے، امریکا یوکرین جنگ کے خاتمیکے لیے تعمیری کردارادا کرنیکے لیے تیار ہے۔ چین کے ساتھ تعلقات پر بات کرتے ہوئے مارکوروبیو کا کہنا تھا کہ چین کیساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا اگلی خبرپاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش