امریکہ سے امپورٹ شدہ میوہ جات پر ڈیوٹی ختم کرنے سے کشمیری معیشت متاثر ہوگی، عمر عبداللہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
مودی اور ٹرمپ کے مابین طے پانے والا یہ معاہدہ کشمیریوں کے مفاد میں نہیں کیونکہ اسکے تحت امریکہ سے آنے والے ڈرائی فروٹ، سیب اور دیگر پھلوں پر صفر ڈیوٹی عائد کی جائے گی، جس کا نقصان ہماری میوہ صنعت کو ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں اُس وقت ہلچل مچی جب وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اراکین اسمبلی کی جارحیت کو وزیر داخلہ امیت کے حالیہ دورہ کشمیر کے ساتھ جوڑتے ہوئے کہا "بی جے پی اراکین وزیر داخلہ کی پھٹکار کے بعد ہنگامہ آرائی کر رہے ہیں"۔ عمر عبداللہ نے بجٹ پر ہو رہے بحث کے دوران بی جے پی کے اراکین اسمبلی سے مخاطب ہو کر کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ حالیہ دورے کے دوران آپ کو وزیر داخلہ نے پھٹکار کی ہے، جس کے بعد آپ کی جارحیت میں اچانک تبدیلی آئی ہے۔
جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی کے اس بیان کے بعد بی جے پی کے اراکین اسمبلی نے احتجاج کیا اور نعرے بازی شروع کر دی، جس کے نتیجے میں ایوان میں شور شرابہ مچ گیا۔ تاہم عمر عبداللہ نے اپنے خطاب کو دوبارہ شروع کیا اور نعرے بازی کے بیچ اپنی بات مکمل کی۔ بی جے پی اراکین نے وزیراعلٰی کے اس بیان پر اعتراض کیا، جس میں انہوں نے بھارت اور امریکہ کے حالیہ تجارتی معاہدہ کو جموں و کشمیر کے خلاف قرار دیا تھا۔ عمر عبداللہ کے مطابق مودی اور ٹرمپ کے مابین طے پانے والا یہ معاہدہ کشمیریوں کے مفاد میں نہیں کیونکہ اس کے تحت امریکہ سے آنے والے ڈرائی فروٹ، سیب اور دیگر پھلوں پر صفر ڈیوٹی عائد کی جائے گی، جس کا نقصان ہماری میوہ صنعت خاص کر ایپل انڈسٹری کو ہوگا اور نتیجتاً پورے جموں کشمیر کو نقصان پہنچے گا۔
اس پر بی جے پی کے اراکین نے سخت ردعمل ظاہر کیا اور اپوزیشن کے رہنما سنیل شرما نے کہا کہ یہ معاہدہ بھارت کے لیے فائدہ مند ہے، نہ کہ نقصان دہ۔ جموں و کشمیر وزیراعلٰی نے اس پر طنزیہ انداز میں جواب دیا اور کہا کہ بی جے پی کو حالیہ دورے کے دوران وزارت داخلہ کی طرف سے زبانی سرزنش کا اثر واضح طور پر دکھائی دے رہا ہے۔ عمر عبداللہ نے ایوان میں دیگر اہم مسائل پر بھی بات کی، جن میں یومیہ اجرت پر کام کر رہے عارضی ملازمین کی ریگولرائزیشن اور ایس اے ایس سی آئی اسکیم پر پی ڈی پی رکن اسمبلی وحید الرحمن پرہ کے سوالات شامل تھے۔ عمر عبداللہ نے ایوان کو یقین دہانی کرائی کہ ہم اس سال یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین کی ریگولرائزیشن کے عمل کا آغاز کریں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عمر عبداللہ نے کے اراکین بی جے پی
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔
ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔