مری/اسلام آباد/راولپنڈی (طارق سمیر): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) مری ڈاکٹر محمد رضا تنویر سپرا نے کہا ہے کہ مری میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کے باوجود تمام راستے ٹریفک کے لیے کھلے ہیں اور سیاح بلا خوف و خطر ملکہ کوہسار کا رخ کر سکتے ہیں۔منگل کو جاری کیے گئے اپنے ایک اہم پیغام میں ڈی پی او مری نے بتایا کہ وادی میں گزشتہ 8 گھنٹوں سے وقفے وقفے سے جاری ہلکی برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے اور درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک تقریبا 4 انچ تک برف ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ڈاکٹر محمد رضا تنویر سپرا نے واضح کیا کہ برفباری کے فوری بعد انتظامیہ اور ٹریفک پولیس نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سڑکوں کو کلیئر کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مری کی تمام اہم شاہراہیں ٹریفک کیلئے کھلی ہیں اور کوئی بھی راستہ بلاک نہیں ہے۔ ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق برقرار ہے اور کسی بھی جگہ گاڑی کے پھنسنے یا سیاحوں کے محصور ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ڈی پی او نے سیاحوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شدید دھند اور موسم کی تبدیلی کے باعث حدِ نگاہ متاثر ہو سکتی ہے، اس لیے ڈرائیورز دوران سفر فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سڑکوں پر پھسلن کے خدشے کے پیش نظر تیز رفتاری اور اوور ٹیکنگ سے گریز کریں اور گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھیں۔ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس، ضلعی پولیس اور انتظامیہ سیاحوں کی سہولت اور رہنمائی کیلئے سڑکوں پر موجود ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مدد کیلئے سیاح ایمرجنسی نمبر 15 یا ٹریفک پولیس ہیلپ لائن سے فوری رابطہ کر سکتے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا

محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش