مسئلہ یہ ہے ایک ادارہ جس کا سیاست میں کام نہیں، وہ سیاست کرتا ہے، سہیل آفریدی
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
پشاور میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی سالانہ کانووکیشن 2026 کی تقریب منعقد ہوئی جس میں تعلیمی سال 2025 کے دوران فارغ التحصیل ہونے والے 620 طلباء و طالبات کو بی ایس سی، ایم ایس سی اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں دی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان میں یہ مسئلہ ہے کہ یہاں ایک ادارہ تمام اداروں میں ٹانگ اڑاتا ہے اور ایک ادارہ جس کا سیاست میں کام نہیں ہے وہ سیاست بھی کرتا ہے جس کی وجہ سے خیبر پختونخوا میں سیاسی عدم استحکام ہے۔ پشاور میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی سالانہ کانووکیشن 2026 کی تقریب منعقد ہوئی جس میں تعلیمی سال 2025 کے دوران فارغ التحصیل ہونے والے 620 طلباء و طالبات کو بی ایس سی، ایم ایس سی اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں دی گئیں۔
کانووکیشن میں 537 بی ایس سی، 38 ایم ایس سی اور 4 پی ایچ ڈی کی ڈگریاں دی گئیں جبکہ مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے 22 طلباء و طالبات کو گولڈ میڈلز سے نوازا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کامیاب طلباء و طالبات اور ان کے والدین کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ پرانے کورسز بے روزگاروں کی فوج پیدا کر رہے تھے تاہم اب جدید سائنسی کورسز اور نئے مضامین متعارف کرانے سے طلباء کو فارغ التحصیل ہونے سے پہلے ہی نوکریاں مل رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں لیکن مواقع کم رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خیبر پختونخوا بدامنی کا شکار رہا اور صوبے کو ہمیشہ تجربہ گاہ بنایا گیا جس سے نوجوان متاثر ہوئے، تاہم اب ایسا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اپیکس کمیٹی اور وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ سیکیورٹی کے حوالے سے ملاقاتیں ہوئی ہیں اور امن و امان کے قیام کیلئے اہم اجلاس منعقد ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر.
ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے عوام کے لیے اور انکی حقوق کے.لیپے ہر شخص کے ساتھ بیتونگا۔ امن ہوگا تو خوشحالی آئیگی، خوشحال ترقی یہہان آئے گی، ہم ڈرنے والے نہیں، سول انجنئرنگ کے ادارے کو الیکٹریکل ادارے میں کام نہیں کرنا چاہیے.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: طلباء و طالبات خیبر پختونخوا نے کہا کہ ایس سی
پڑھیں:
اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز