دہلی اردو اکادمی کے زیر اہتمام منعقدہ سہ روزہ قومی سیمینار میں معاصر ادبی رجحانات پر جامع بحث
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
تیسرے دن کے پہلے اجلاس کی صدارت سید ابوذر ہاشمی، پروفیسر شہاب عنایت ملک اور پروفیسر مشتاق احمد نے مشترکہ طور پر کی، جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر نثار احمد خان نے انجام دیے۔ اسلام ٹائمز۔ اکیسویں صدی میں ادبی رجحانات محض اسلوبی یا فنی تبدیلیوں تک محدود نہیں رہے، بلکہ انہوں نے فکری، سماجی اور تہذیبی سطح پربھی گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔ عصرِحاضر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، عالمگیریت، ڈیجیٹل ذرائع، سماجی تغیرات اور نئی فکری تحریکوں نے ادب کو ایک نئے تناظر سے روشناس کرایا ہے، جہاں روایت اور جدت کے درمیان ایک بامعنی مکالمہ قائم ہوتا دکھائی دیتا ہے۔ ایسے میں ادبی رجحانات کا تجزیہ نہ صرف موجودہ ادبی صورتِ حال کو سمجھنے میں مدد دیتا ہے بلکہ مستقبل کی سمتوں اور امکانات کی نشاندہی بھی کرتا ہے۔ اسی فکری پس منظر میں اردو اکادمی، دہلی کے زیرِ اہتمام جاری قومی سیمینار اکیسویں صدی میں ادبی رجحانات: تجزیہ اور امکانات" کے تیسرے اور آخری دن دو اہم علمی اجلاس منعقد ہوئے، جن میں معاصر اردو ادب کے فکری، سماجی اور ثقافتی پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
تیسرے دن کے پہلے اجلاس کی صدارت سید ابوذر ہاشمی، پروفیسر شہاب عنایت ملک اور پروفیسر مشتاق احمد نے مشترکہ طور پر کی، جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر نثار احمد خان نے انجام دیے۔ اس اجلاس میں اردو ادب کے عصری مسائل اور رجحانات پر مختلف زاویوں سے مقالات پیش کیے گئے۔ مقالہ نگاروں میں پروفیسر صفدر امام قادری، ڈاکٹر خالد علوی، پروفیسر ابوبکر عباد، ڈاکٹر احسن ایوبی اور ڈاکٹر جگدمبا دوبے شامل تھے۔ پیش کیے گئے مقالات میں اکیسویں صدی میں اردو ادب کے فکری و جمالیاتی رجحانات، غزل کی روایت اور عصری تقاضے، ماحولیاتی ادب اور اردوفکشن، ترجمہ نگاری اور بین الثقافتی مکالمہ، نیزدلت، اقلیت اور پسماندہ طبقات کے ادبی اظہار جیسے اہم موضوعات زیرِ بحث آئے۔ مقالات پر سنجیدہ اور فکری گفتگو ہوئی، جس سے اجلاس کی علمی فضا خاصی بھرپور رہی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ادبی رجحانات
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی