اسلام آباد:

عالمی ثالثی عدالت نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر پاکستان کی درخواست پر دوسرے مرحلے کی سماعت مکمل کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کارروائی پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف سندھ طاس معاہدے کے آرٹیکل IX اور ضمیمہ G کے تحت شروع کی گئی تھی۔ ان کارروائیوں میں پاکستان نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ وہ سندھ طاس معاہدے کی تشریح اور اس کے اطلاق کا تعین کرے۔

دو روزہ سماعت کے دوران پاکستان کی نمائندگی اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، سید محمد مہر علی شاہ، پاکستانی کمشنر برائے سندھ طاس سید حیدر شاہ، نیدر لینڈ لینڈ میں تعینات پاکستانی سفیر جمال ناصرنے کی۔

پاکستان کی نمائندگی کرنے والوں میں سر ڈینیل بیتھ لیہم ، پروفیسر فلیپا ویب، ڈاکٹر کیمرون مائلز، مس شارلوٹ ویسٹ بروک، عبداللہ طارق اور پیٹر جے رے اور ڈاکٹر گریگوری ایل مورس بھی شامل تھے۔

بھارت نے سماعت میں شرکت کی دعوت کا کوئی جواب نہیں دیا اور نہ ہی کوئی پیش ہوا ثالثی عدالت کی صدارت امریکا کے پروفیسر سین ڈی مرفی نے کی۔

ثالثی عدالت کے دیگر اراکین میں بیلجیم کے پروفیسر ووٹر بائی ٹریئٹر، امریکا کے پروفیسر جیفری پی مائنیئر، اردن کے جج عون شوکت الخصاونہ، اور آسٹریلیا کے ڈاکٹر ڈونلڈ بلیک مور شامل ہیں۔

ثالثی عدالت کے فیصلے کے مطابق پی اے سی کارروائی کے سیکرٹریٹ کے طور پر کام کر رہی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سندھ طاس معاہدے ثالثی عدالت پاکستان کی

پڑھیں:

دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف دے دیا

تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 232 رنز کا ہدف دے دیا۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔مہمان ٹیم نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 231 رنز اسکور کیے۔آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین 53، جوش انگلس 51 اور میٹ رنشا 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی نے 3 جب کہ حارث رؤف ، عرفات منہاس اور ابرار احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلا ون ڈے جیتنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا ہے۔خیال رہے کہ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی، تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی کشیدگی کے بیچ پاکستان کی کامیاب ثالثی
  • دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف دے دیا
  • بجلی کی قیمت میں ایک روپے 72 پیسے اضافے کا امکان
  • سپریم کورٹ: اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
  • پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • میاں بیوی کو تین سالہ بچی سمیت اٹھانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ کرنے کی درخواست ، لاہور ہائیکورٹ کی متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت
  • اے پی ایس شہدا کے لواحقین کو معاوضہ پیکج کی عدم ادائیگی، سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا
  • سارا انعام قتل کیس: شاہنواز امیر کی اپیلوں پر سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی