پاک فضائیہ کی جنوبی زون میں جنگی تیاریوں کا شان دار مظاہرہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
پاک فضائیہ کی جنوبی زون میں جنگی تیاریوں کا شان دار مظاہرہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )پاک فضائیہ نے سدرن ایئر کمانڈ کے دائرہ اختیار میں فضائی مشق گولڈن ایگل کامیابی کے ساتھ منعقد کی، جس میں پاک فضائیہ کی مکمل جنگی صلاحیتوں کو منظم انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے اس کی اعلی جنگی تیاری اور عملی مہارت کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری اعلامیے کے مطابق اس مشق کا مقصد مصنوعی ذہانت پر مبنی نیٹ ورک سینٹرک تربیتی نظام کے تحت پاک فضائیہ کی آپریشنل صلاحیتوں کو مزید نکھارنا اور جدید، مثر اور مقامی طور پر تیار کردہ اسمارٹ ٹیکنالوجیز کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنا تھا۔
بیان میں کہا گیا کہ بدلتی ہوئی علاقائی سیکیورٹی صورت حال کے تناظر میں اس مشق کی منصوبہ بندی اور عملی شکل ٹو فورس کنسٹرکٹ کے تحت دی گئی، جس میں دوست افواج نے مضبوط انٹیگریٹڈ ایئر ڈیفنس سسٹم کے فریم ورک میں رہتے ہوئے جنگی ماحول کی تشکیل کی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ یہ اہداف حربی صلاحیتوں کے ہم آہنگ استعمال کے ساتھ ساتھ سائبر، خلا اور الیکٹرو میگنیٹک اسپیکٹرم آپریشنز کے باہمی امتزاج اور مشترکہ استعمال کے ذریعے حاصل کیے گئے، مشق کے حربی مرحلے میں فرسٹ شوٹ، فرسٹ کلِ صلاحیت رکھنے والے سونگ رول لڑاکا طیاروں کا استعمال شامل تھا، جو طویل فاصلے تک مار کرنے والے بی وی آر رینج ایئر ٹو ایئر میزائلز، توسیع شدہ رینج کے ایئر ٹو گرانڈ اسٹینڈ آف ہتھیاروں اور انتہائی درست نشانہ سازی کی صلاحیتوں سے لیس تھے۔
بیان میں کہا گیا کہ ان کارروائیوں کو ایئر ٹو ایئر ریفیولرز اور ایئر بورن ارلی وارننگ اینڈ کنٹرول سسٹمز جیسے فورس ملٹی پلائرز کی مکمل معاونت حاصل رہی، جس کے ذریعے دشمن کے مراکز ثقل کو نہایت درستی اور مثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق “مینڈ-ان مینڈ ٹیمِنگ” گولڈن ایگل فضاء مشق کی نمایاں خصوصیت رہی جس کا مظاہرہ دور تک مار کرنے والے کلر ڈرونز اور لوئٹرنگ میونیشنز کے باکمال انضمام کے ذریعے کیا گیا، جو شدید مقابلے، گنجان اور متاثرہ جنگی ماحول میں سرگرم عمل رہے۔
بیان میں بتایا گیا کہ ان آپریشنز سے جدید جنگی حالات میں پاک فضائیہ کی تیز رفتار اور پیچیدہ آپریشنز انجام دینے کی صلاحیت کی توثیق ہوئی۔مزید بتایا گیا کہ مشق نے پاک فضائیہ کو نیکسٹ جنریشن آل ڈومین کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (ایئر ہیڈکوارٹرز، اسلام آباد) سے متحد کمانڈ اینڈ کنٹرول کے تحت جدید فضائی جنگی تصورات کی مشق اور توثیق کا موقع فراہم کیا جس کے تحت مکمل اسپیکٹرم پر مشتمل جدید حربی فضائی ماحول میں مسابقتی کارروائیاں انجام دی گئیں۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مشق گولڈن ایگل کی کامیاب تکمیل اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ پاک فضائیہ ہمہ وقت اعلی درجے کی جنگی تیاری برقرار رکھنے، مقامی جدت طرازی سے استفادہ کرنے اور موجودہ و مستقبل کے سکیورٹی چیلنجز سے مثر انداز میں نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار اور پرعزم ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمران خان اور بشری بی بی کے درمیان ملاقات،ملاقات سلمان صفدر سے پہلے کرائی گئی، جیل ذرائع عمران خان اور بشری بی بی کے درمیان ملاقات،ملاقات سلمان صفدر سے پہلے کرائی گئی، جیل ذرائع وفاق اور خیبرپختونخوا ایک پیج پر، ملاکنڈ میں فوج کی ذمہ داریاں صوبائی حکومت کو دینے کا فیصلہ پاکستان میں جاپان کے سفیر کی میزبانی میں جاپان پاکستان بزنس سیمینار 2026 منعقد سینٹ قائمہ کمیٹی سے کتابوں پر پلاسٹک کور کی ممانعت کا بل سینیٹ سے منظور کر لیا گیا چیف آفیسرایم سی آئی ڈاکٹر انعم فاطمہ کا یونین کونسل لوئی بیر بازار کا دورہ،صفائی، پارکنگ اور عوامی سہولیات کا جائزہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے جنوری میں ترسیلاتِ زر کی مد میں 3.5 ارب ڈالر موصول
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاک فضائیہ کی
پڑھیں:
مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
اسلام آباد، منیلا (خبر نگار خصوصی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے فروغ کے لیے آسیان ریجنل فورم کے ذریعے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پْرعزم ہے۔ اسحاق ڈار نے 33 ویں آسیان ریجنل فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی اور علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مؤثر کثیرالجہتی تعاون ناگزیر ہے۔ جموں و کشمیر کے تنازعے کا منصفانہ حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے۔ پاکستان مسئلہ کشمیر کے پرامن اور منصفانہ حل کی حمایت جاری رکھے گا، جبکہ عالمی برادری کو حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ اسحاق ڈار نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو تشویشناک اور اشتعال انگیز اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ معاہدے سے متعلق یکطرفہ اقدامات 25 کروڑ پاکستانیوں کے مفادات کو متاثر کر سکتے ہیں۔ غزہ کی انسانی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔ پاکستان 1967ء سے پہلے کی سرحدوں پر مشتمل آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا حامی ہے۔انہوں نے دہشتگردی کو عالمی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار سے زائد جانوں کی قربانیاں دے چکا ہے اور ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے، جبکہ افغانستان میں امن سے علاقائی تجارت، روابط اور ترقی کو فروغ ملے گا۔ نائب وزیراعظم نے جنوبی بحیرہ چین کے تنازعات کے پرامن حل کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک چین پالیسی کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کو ترقی پذیر ممالک کے لیے بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ و سینیٹر اسحاق ڈار نے عمان ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فلپائن میں آسیان ریجنل فورم کی سائیڈ لائنز پر ملاقات ہوئی، دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعاون کی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران اعلیٰ سطح تبادلوں، تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے فلپائن میں مختلف ملکوں کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کیں۔ وزرائے خارجہ نے امریکہ ایران کے درمیان ثالثی پر پاکستان کے کردار کو سراہا اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے مذاکرات پر زور دیا، اسحاق ڈار نے برطانیہ کے سیکرٹری آف سٹیٹ برائے خارجہ سے ملاقات کی دونوں رہنماؤں نے پاک برطانیہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ ونٹسن پیٹرز سے ملاقات کی۔ دونوں ملکوں نے تجارت، سرمایہ کاری اور کھیل کے شعبے میں تعاون پراتفاق کیا۔ ملاقات میں خطے اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے آسٹریلیا کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی جس میں مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار آسیان ریجنل فورم میں شرکت کے بعد کرغزستان روانہ ہو گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس 23 اور 24 جولائی کو ہوگا، اسحاق ڈار اجلاس کے موقع پر رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔؎