data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کولمبو: آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے بارہویں میچ میں پاکستان نے امریکا کو 32 رنز سے شکست دے کر میگا ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

کولمبو میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ میں گروپ اے کے میچ میں امریکا کی دعوت پر پاکستان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے جب کہ 191 رنز کے ہدف کے تعاقب میں امریکی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز ہی بناسکی۔

امریکا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، قومی ٹیم کی جانب سے صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں بلے بازوں نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم کو 54 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم صائم ایوب 19 رنز بنانے کے بعد کیچ آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد آنے والے بلے باز سلمان علی آغا بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 56 کے اسکور پر سلمان علی آغا بھی ایک رن بنانے کے بعد اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔

سلمان علی آغا کے آؤٹ ہونے کے بعد بابر اعظم کریز پر آئے اور انہوں نے صاحبزادہ فرحان کے ساتھ مل کر ٹیم کی کمان سنبھالی، صاحبزادہ فرحان اور بابر اعظم نے دلکش شاٹس لگائے اور فرحان نے نصف سنچری مکمل کی۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان تیسری وکٹ پر 81 رنز کی شراکت قائم ہوئی تاہم ٹیم کا اسکور 137 تک پہنچا تو بابر اعظم 32 گیندوں پر 46 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے، ان کی اننگز میں چار چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

بابر اعظم کے آؤٹ ہوتے ہی اگلے اوور میں پاکستان کو 143 کے اسکور پر چوتھا نقصان بھی اٹھانا پڑا، صاحبزادہ فرحان 73 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں پانچ چھکے اور چھ چوکے شامل تھے۔اسی کے ساتھ صاحبزادہ فرحان نے بین الاقوامی ٹی 20 کیریئر میں 1000 رنزمکمل کرنے کا سنگِ میل بھی عبور کیا۔

اختتامی اوورز میں شاداب خان نے اپنی برق رفتار اننگز کی بدولت محمد نواز کے ساتھ مل کر پانچویں وکٹ پر 34 رنز کی شراکت قائم کی اور پاکستان کا اسکور 177 تک پہنچایا تاہم شاداب چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 12 گیندوں پر 30 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد پاکستان کی یکے بعد 179 کے اسکور پر پی پاکستان کی یکے بعد دیگر دو وکٹیں گرگئیں، فہیم اشرف ایک اور محمد نواز 5 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ جب کہ 182 کے اسکور پر عثمان خان اور 190 رنز پر ابرار احمد بغیر کوئی رن بنائے رن آؤٹ ہوگئے۔ شاہین شاہ آفریدی 9 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

امریکا کی جانب سے شیڈلے وین اسکالکوک نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ محمد محسن، سوربھ نیٹراولاکر اور ہرمیت سنگھ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس طرح پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے اور امریکا کو جیت کے لیے 191 رنز کا ہدف دیاتھا۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے اسکور پر ا و ٹ ہوگئے اوورز میں رنز بناکر کے بعد

پڑھیں:

امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی

امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

لندن (آئی پی ایس )امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کے لیے برطانوی ائیربیس کے استعمال پر ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی دی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق نئے وزیراعظم اینڈی برنہم کے عہدہ سنبھالنیکے بعد امریکی فوج نے گلوسیسٹرشائر میں واقع رائل ائیر فورس کے آر اے ایف فیئرفورڈ فضائی اڈے سے ایران کے خلاف B-1 اسٹریٹجک بمبار طیاروں سے بمباری کی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اس حملے میں امریکی طیاروں نے ایران عراق سرحدی علاقے شلمچہ بارڈرکراسنگ کو نشانہ بنایا جس میں 2 افراد شہید اور 11 زخمی ہوئے۔ ایران نے اس کے جواب میں آنکھ کے بدلے آنکھ کی بنیاد پر جوابی کارروائیوں کی دھمکی دی۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نیکہا کہ ہماری دفاعی پالیسی واضح ہے، آنکھ کے بدلے آنکھ۔ جو لوگ کسی بھی قسم کی مدد کے ذریعے ایران کیخلاف جارحیت میں شریک ہوں گے، انہیں بھی جائز ہدف سمجھا جائیگا۔اب ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی طیاروں کے برطانوی فضائی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو خبردار کیا ہے۔

پاسداران انقلاب کا کہنا ہیکہ حالیہ کارروائیوں میں امریکی افواج نے ابتدا میں بحر ہند میں موجود بحری جہازوں سے کروز میزائل داغے اور جب ان کے ذخائر کم ہوگئے تو برطانیہ کے آر اے ایف فیئرفورڈ فضائی اڈے سے اڑنے والے B-1 بمبار طیاروں کا استعمال کیا۔پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہیکہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت میں استعمال ہونے والا ہر فوجی اڈہ ایک جائز فوجی ہدف سمجھا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرجدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا اگلی خبرآزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران