افغانستان کو شفافیت کی عالمی تنظیم ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی 2025 کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس (سی پی آئی) میں دوبارہ دنیا کے سب سے بدعنوان ممالک میں شامل قرار دیا گیا ہے، جہاں ملک کی پوزیشن اس سال مزید نیچے چلی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان: شفافیت اور احتساب کا انڈیکس جاری، 67 فیصد عوام کو بدعنوانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا

رپورٹ کے مطابق افغانستان نے 100 میں سے صرف 16 پوائنٹس حاصل کیے ہیں اور 182 ممالک میں 169 ویں مقام پر رہا، جو گزشتہ سال کے اسکور 17 اور 165 ویں درجہ سے مزید تنزلی ہے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا یہ انڈیکس عوامی شعبے میں بدعنوانی کے تاثر کو صفر (انتہائی بدعنوان) سے لیکر 100 (انتہائی شفاف) کے پیمانے پر ناپتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان سمیت کئی دیگر ممالک میں بدعنوانی کی صورتحال تشویشناک حد تک برقرار ہے، خاص طور پر ایسے ممالک جہاں شہری آزادی، شفاف سیاسی مالیات اور آزاد عدلیہ جیسے عوامل محدود ہیں۔

دوسری جانب رپورٹ میں دنیا کے سب سے کم بدعنوان ممالک میں ڈنمارک، فن لینڈ، سنگاپور، نیوزی لینڈ اور ناروے کو شامل کیا گیا ہے۔

اسی فہرست میں سب سے بدعنوان ممالک کے طور پر جنوبی سوڈان، صومالیہ، وینزیویلا، یمن اور لیبیا کے نام سامنے آئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ انتظامیہ نے انسداد بدعنوانی کے لیے نیشنل اینٹی فراڈ ڈویژن قائم کردیا

رپورٹ سے یہ بھی ظاہر ہوا ہے کہ گلوبل اوسط سی پی آئی اسکور 42 تک گر گئی ہے، جو گزشتہ دہائی میں پہلی بار اس سطح تک پہنچا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دنیا بھر میں بدعنوانی کے خلاف اقدامات کمزور پڑ رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews افغانستان بدعنوانی عالمی تنظیم وی نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: افغانستان بدعنوانی عالمی تنظیم وی نیوز ممالک میں

پڑھیں:

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی

محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق