اپوزیشن لیڈر آف سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس سے رابطہ کرتے ہوئے نوابزادہ لشکری رئیسانی نے سانحہ امامبارگاہ خدیجۃ الکبریٰ پر تعزیت کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے سینیئر سیاستدان و سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری رئیسانی نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجہ ناصر عباس سے ٹیلی فونک رابطہ کرتے ہوئے سانحہ مسجد خدیجۃ الکبریٰ پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے اسلام آباد کی امام بارگاہ اور جامعہ مسجد خدیجۃ الکبریٰ ترلائی میں ہونے والے دھماکہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے اپنی اور اہل بلوچستان کی جانب سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے لوگ بھی ایک جبری نظام جھیل رہے ہیں۔ اگر پارلیمنٹ ریاستی امور کو طے کرتی تو ایسے حالات کا سامنا نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سالہا سال سے اسٹیبلشمنٹ کی پالیسی چلی آرہی ہے۔ حکومتوں نے صرف کٹھ پتلی کا کردار ادا کیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علامہ راجہ ناصر عباس

پڑھیں:

محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت

سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب  سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔ 

 وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم  اور  گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار  کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین  کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔ 

متعلقہ مضامین

  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار