کوشش کریں گے ملک مزید بحرانوں کا شکار نہ ہو، علامہ ناصر عباس
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پارلیمنٹ کے ایوان بالا (سینیٹ) میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ ہم کوشش کریں گے ملک مزید بحرانوں کا شکار نہ ہو۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران علامہ ناصر عباس نے بیرسٹر سلمان صفدر کی بانی چیئرمین سے ملاقات کا خیر مقدم کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم اس ملاقات کو اچھی شروعات کہتے ہیں، ہم اسے ویلکم کرنا چاہتے ہیں، ہم کوشش کریں گے کہ ملک مزید بحرانوں کا شکار نہ ہو۔اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نےمجھے اور محمود خان اچکزئی کو مذاکرات کرنے یا احتجاج کرنے کا اختیار دیا ہے۔
ایران سے کشیدگی کے پیشِ نظر مشرقِ وسطیٰ میں ایک اور طیارہ بردار بحری جہازتعینات کرنے پر غور کر رہے ہیں، ٹرمپ
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔