جیفری ایپسٹین کیس میں ایک نیا موڑ اُس سامنے آیا جب دنیا کے امیر ترین شخصیات میں سے ایک ایلون مسک ایک چونکا دینے والی پیشکش لے کر سامنے آگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بدنام زمانی جنسی اسکینڈل جس میں جیفری ایپسٹین نامی شخص کے کم عمر بچیوں کا سیکس ریکٹ چلانے کا الزام سامنے آیا تھا۔

جیفری ایپسٹین نے اعلیٰ حکومتی شخصیات، سیاست دانوں، بزنس مین اور اثر و رسوخ رکھنے والوں کو کم سن بچیاں پیش کی تھیں۔

امریکی مبصر میٹ والش نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں متعدد خواتین دعویٰ کر رہی تھیں کہ ایپسٹین اور اس کے ساتھیوں نے ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔

جس کے جواب میں ایلون مسک نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اعلان کیا کہ جو بھی متاثرہ شخص سچ بولے گا اور جیفری ایپسٹین کے خلاف بیان دینے کی ضرورت محسوس کرے گا میں اس کے قانونی اخراجات ادا کروں گا۔

ایلون مسک کا اصرار ہے کہ متاثرین کو درست قانونی معاونت ملنی چاہیے تاکہ وہ اپنے حقائق بلا خوف دنیا کے سامنے لا سکیں اور انھیں انصاف بھی ملے۔

ایلون مسک کے قانونی اخراجات ادا کرنے کے اعلان کو بین الاقوامی میڈیا میں کافی سراہا جا رہا ہے کیوں کہ صدر ٹرمپ کا نام بھی ان فائلز میں آیا ہے۔

یاد رہے کہ جنسی اسکینڈل سے متعلق جیفری ایپسٹین کا نام سب سے پہلے 2019 میں سامنے آیا جب وہ جنسی استحصال اور انسانی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار ہوا تھا۔

وہ ایک پرِتعیش نیٹ ورک چلاتا تھا جو متاثرہ کم سن لڑکیوں اور خواتین کے جنسی استحصال کے شکار ہونے کا مرکز بن گیا تھا جن میں کچھ جان بوجھ کر اور کچھ انجانے میں شکار ہوئیں۔

ایپسٹین کے ساتھ گزلین میکسویل کا نام بھی سامنے آیا، جنہوں نے خود بتایا تھا کہ وہ ٹرمپ کی معافی کی صورت میں اسکینڈل سے جڑے مزید حقائق افشا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

یاد رہے کہ بدنام زمانہ جنسی اسکینڈل کے مرکزی ملزم جیفری ایپسٹین جیل میں مردہ پایا گیا تھا اور کہا جاتا ہے اس نے خودکشی کرلی تھی۔

جس کے بعد امریکی محکمہ انصاف نے یہ کیس تقریباً بند ہی کردیا تھا لیکن اب عدالتی حکم پر اس کیس کی لاکھوں صفحات پر مشتمل فائلز عام کی گئی ہیں۔

ان فائلز میں ہولناک انکشافات کیے گئے ہیں اور دنیا کے معروف ترین سیاسی، سماجی، قانونی اور کاروباری شخصیات کے نام سامنے آئے ہیں۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جیفری ایپسٹین جنسی اسکینڈل ایلون مسک

پڑھیں:

خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔

احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم