پاک فضائیہ کی مشق’’ گولڈن ایگل‘‘ کا اختتام: جنگی مہارت کا شاندار مظاہرہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
راولپنڈی: پاک فضائیہ کی سدرن ایئر کمانڈ کے دائرہ اختیار میں ’گولڈن ایگل‘ مشق کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔ مشق کے دوران پاک فضائیہ کے شاہینوں نے مکمل جنگی صلاحیتوں کو منظم انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے اعلیٰ سطح کی جنگی تیاری، آپریشنل ہم آہنگی اور عملی مہارت کا شاندار مظاہرہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ مشق ٹو فورس تصور کے تحت منعقد کی گئی، جس میں مصنوعی ذہانت پر مبنی اور نیٹ سینٹرک آپریشنز پر خصوصی توجہ دی گئی جبکہ خطے کی بدلتی سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں مقامی سطح پر تیار کردہ جدید، اسمارٹ اور مؤثر ٹیکنالوجیز کو بھی مربوط کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کے دوران دوست افواج نے مضبوط انٹیگریٹڈ ایئر ڈیفنس سسٹم کے فریم ورک میں رہتے ہوئے جنگی ماحول کی تشکیل کی۔ جس میں فرسٹ شوٹ، فرسٹ کلِ صلاحیت رکھنے والے سوئنگ رول لڑاکا طیاروں کا استعمال کیا گیا، جو طویل فاصلے تک مار کرنے والے ’بی وی آر ایئر ٹو ایئر میزائلز‘، توسیع شدہ رینج کے ’اسٹینڈ آف ایئر ٹو گراؤنڈ ہتھیار‘ اور انتہائی درست نشانہ سازی کی صلاحیتوں سے لیس تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
کراچی: نجی ایئر لائن کی حج پرواز جدہ سے 15 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچ گئی
—فائل فوٹونجی ایئر لائن کی حج آپریشن کی پرواز پی کے 940 جدہ سے15 گھنٹے کی تاخیر سے کراچی پہنچ گئی۔
ایئر لائن ذرائع کے مطابق بوئنگ 777 طیارے میں 300 سے زائد حجاج پہنچے ہیں۔
قومی ایئر لائن پی آئی اے کے بعد از حج آپریشن کا آغاز آج سے ہو گیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ طیارے کی عدم دستیابی کے باعث پرواز تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔
ایئرلائن ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نجی ایئر لائن کا یہ حج آپریشن 30 جون کو اختتام پزیر ہو گا۔