میئر کی جانب سے مشن سرسبز سکھر کا باقاعدہ آغاز
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر (نمائندہ جسارت) میئر سکھر ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی جانب سے سکھر میں 300 روزہ کلائمنٹ ایکشن پروگرام کے تحت “مشن سرسبز سکھر’’ کا باقاعدہ آغاز، سکھر میں پاکستان کی پہلی AI اور ڈیجیٹل شجرکاری مہم لانچ کردی گئی، مشن سرسبز سکھر کے دوران شہر میں 20 نئے پارکس قائم کیے جائیں گے، مشن کے تحت پہلے مرحلے میں 5 لاکھ پودے لگانے کا اعلان ، ڈیجیٹل سسٹم کے تحت شہری اپنے لگائے گئے پودے کا نام عزیز کے نام پر رکھ سکیں گے۔ان خیالات کا اظہار میئر سکھر ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے جناح میونسپل اسٹیڈیم میں ‘‘مشن سرسبز سکھر’’ کے تحت پاکستان کی پہلی AI اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے منسلک شجرکاری مہم اور موبائل فون ایپلیکیشن کے باضابطہ اجرا کی تقریب کی صدارت کرتے ہوئے کیا، تقریب میں مذہبی ،سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔میئر سکھر نے کہا ہے کہ مستحق شہریوں کو 5 لاکھ پودے فری آف کاسٹ فراہم کیے جائیں گے۔انہوں نے 100 پودوں کی نگہداشت پر 10 لاکھ روپے نقد انعام اور خواتین کے لیے الیکٹرک بائیکس، طلبہ کیلئے لیپ ٹاپس انعامات کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ سکھر کی اہم شاہراہوں اور رہائشی علاقوں میں گرین بیلٹس بنائی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی پوری انسانیت کا مشترکہ مسئلہ ہے، مشن سرسبز سکھر سندھ اور پاکستان کے لیے ماڈل منصوبہ بن سکتا ہے۔ میئر سکھر نے کہا کہ سکھر جیسے شہر، جہاں موسمِ گرما خصوصاً ستمبر میں شدید گرمی پڑتی ہے اور درجہ حرارت بعض اوقات 50 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب پہنچ جاتا ہے، وہاں شجرکاری اب محض ایک مہم نہیں بلکہ بقا کا سوال بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا ہم سب بطور انسان اس دنیا کے ذمہ دار ہیں، اور اگر ہمیں اپنا ماحول بدلنا ہے تو ہمیں آج ہی پودے لگانے ہوں گے۔میئر سکھر نے مزید بتایا کہ ‘‘مشن سرسبز سکھر’’ کوئی وقتی سرگرمی نہیں بلکہ ایک جامع اور طویل المدتی کلائمنٹ ایکشن پروگرام ہے، جو تین سو دن (300 Days) تک بلا تعطل جاری رہے گا۔ اس مہم کے دوران پانچ لاکھ پودے لگانے کے ساتھ ساتھ شہر کے مختلف علاقوں میں بیس (20) نئے پارکس قائم کیے جائیں گے جبکہ اہم شاہراہوں، سڑکوں اور رہائشی علاقوں میں گرین بیلٹس بھی تیار کی جائیں گی، تاکہ شہریوں کو صاف فضا، سایہ دار ماحول اور بہتر معیارِ زندگی میسر آ سکے۔انہوں نے کہا کہ اس تین سو روزہ مہم کا مقصد صرف پودے لگانا نہیں بلکہ ایک ایسا پائیدار ماحولیاتی نظام تشکیل دینا ہے جو آنے والی نسلوں کے لیے سکھر کو سرسبز، صحت مند اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ بنا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس مشن میں عوامی شمولیت، جدید ٹیکنالوجی اور مسلسل مانیٹرنگ کو مرکزی حیثیت حاصل ہوگی۔ بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا کہ یہ ڈیجیٹل شجرکاری مہم سسٹینیبل ڈیولپمنٹ گولز کے اْن بنیادی مقاصد میں شامل ہے جن پر پوری دنیا متفق ہے۔ اس منصوبے کے تحت جو شہری پودا خریدنے کی استطاعت رکھتے ہیں وہ اپنی شراکت کے ذریعے پودا لگا سکتے ہیں، جبکہ جو شہری استطاعت نہیں رکھتے ان کے لیے پانچ لاکھ پودے فری آف کاسٹ فراہم کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ ایک جانب کارِ خیر اور صدقہ جاریہ ہے اور دوسری جانب موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے میں ایک مؤثر کردار ادا کرے گا۔میئر سکھر نے مزید بتایا کہ اس ڈیجیٹل نظام کے تحت ہر شہری اپنے لگائے گئے پودے کا نام اپنے والدین، دادا دادی، بہن، بیٹی، دوست یا کسی عزیز کے نام پر رکھ سکتا ہے، جو نہ صرف سایہ فراہم کرے گا بلکہ ایک مستقل نیکی اور ماحولیاتی تحفظ کا ذریعہ بھی بنے گا۔انہوں نے اعلان کیا کہ عوامی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے اس مہم میں خصوصی انعامات بھی رکھے گئے ہیں۔ جو شہری 100 پودے لگا کر تین ماہ تک ان کی باقاعدہ نگہداشت اور سسٹیننس کریں گے، انہیں دس لاکھ روپے نقد انعام دیا جائے گا۔ خواتین کے لیے الیکٹرک بائیکس جبکہ طلبہ اور بچوں کے لیے لیپ ٹاپس بطور انعام رکھے گئے ہیں، تاکہ نوجوان نسل کو ماحول، تعلیم اور جدید ٹیکنالوجی سے جوڑا جا سکے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر آج ہم نے اپنے ماحول کی حفاظت نہ کی تو آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی۔اس موقع پر کمشنر سکھر ڈویژن عابد سلیم قریشی نے تقریب کی صدارت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر سکھر عابد سلیم قریشی نے کہا کہ تمام صوبائی محکموں کے علاوہ یونیورسٹیز، کالجز اور تعلیمی اداروں میں شجر کاری کی جائیگی۔ عوام بالخصوص بچوں میں پودوں کی دیکھ بھال کے لیے شعور اجاگر کیا جائے۔ سکھر شہر میں جانوروں کے آزادانہ نقل وحرکت پر قلم 144 کے تحت پابندی عائد کردی گئی ہے۔تقریب میں وفاقی، صوبائی اور مقامی حکومت کے افسران، ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز، یونین کمیٹیز، بلدیاتی ادارے، منتخب کونسلرز، محلہ کمیٹیز، تعلیمی ادارے، جامعات، کارپوریٹ سیکٹر، وکلا، اساتذہ، بلڈرز اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مشن سرسبز سکھر انہوں نے کہا میئر سکھر نے لاکھ پودے نے کہا کہ کے تحت کے لیے
پڑھیں:
امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
لندن (آئی پی ایس )امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کے لیے برطانوی ائیربیس کے استعمال پر ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی دی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق نئے وزیراعظم اینڈی برنہم کے عہدہ سنبھالنیکے بعد امریکی فوج نے گلوسیسٹرشائر میں واقع رائل ائیر فورس کے آر اے ایف فیئرفورڈ فضائی اڈے سے ایران کے خلاف B-1 اسٹریٹجک بمبار طیاروں سے بمباری کی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اس حملے میں امریکی طیاروں نے ایران عراق سرحدی علاقے شلمچہ بارڈرکراسنگ کو نشانہ بنایا جس میں 2 افراد شہید اور 11 زخمی ہوئے۔ ایران نے اس کے جواب میں آنکھ کے بدلے آنکھ کی بنیاد پر جوابی کارروائیوں کی دھمکی دی۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نیکہا کہ ہماری دفاعی پالیسی واضح ہے، آنکھ کے بدلے آنکھ۔ جو لوگ کسی بھی قسم کی مدد کے ذریعے ایران کیخلاف جارحیت میں شریک ہوں گے، انہیں بھی جائز ہدف سمجھا جائیگا۔اب ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی طیاروں کے برطانوی فضائی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو خبردار کیا ہے۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہیکہ حالیہ کارروائیوں میں امریکی افواج نے ابتدا میں بحر ہند میں موجود بحری جہازوں سے کروز میزائل داغے اور جب ان کے ذخائر کم ہوگئے تو برطانیہ کے آر اے ایف فیئرفورڈ فضائی اڈے سے اڑنے والے B-1 بمبار طیاروں کا استعمال کیا۔پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہیکہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت میں استعمال ہونے والا ہر فوجی اڈہ ایک جائز فوجی ہدف سمجھا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرجدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا اگلی خبرآزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم