data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (کامرس رپورٹر) میزان بینک نے 31دسمبر 2025 کو ختم ہونے والے سال کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا۔31دسمبر 2025 کو ختم ہونے والے سال میں میزان بینک نے 89 ارب روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل کیا جب کہ بینک کا ریٹرن آن ایکویٹی 34 فیصد رہا۔ اس بات کا اعلان میزان بینک کی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ کے بعد کیا گیا جس کی صدارت بورڈ کے چیئرمین ریاض ایس اے اے ادریس نے کی۔ میزان بینک کی یہ شاندار کارکردگی اپنے شیئر ہولڈرز کے لیے پائیدار ویلیوپیدا کرنے کے لیے بینک کے مسلسل عزم کی عکاسی ہے۔ بینک کی بنیادی فی حصص آمدنی گزشتہ سال کے اسی عرصے کے 56.

62 روپے فی شیئر کے مقابلے میں 49.54 روپے فی شیئر رہی۔ بورڈآف ڈائریکٹرز نے حصص یافتگان کے لیے 70 فیصد کے حساب سے 7 روپے فی شیئر کیش ڈیوڈنڈ دینے کی بھی منظوری دی۔ اس طرح 2025 میں بینک نے حصص یافتگان کو مجموعی طورپر 28روپے (280فیصد) کیش ڈیوڈنڈ دیا ہے۔ بینک حصص یافتگان کو 21روپے کیش ڈیوڈنڈ پچھلے 9 ماہ میں ادا کرچکا ہے۔میزان بینک 19.2 فیصد کی کیپٹل ایڈوکیسی شرح کے ساتھ ایک مضبوط مالیاتی ادارہ ہے جو کہ اسٹیٹ بینک کی مقررہ 11.5 فیصد ریگولیٹری حد سے نمایاں طورپر زائد ہے۔ میزان بینک کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 3.2 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے جو اسے پاکستان کی کی سب سے ویلیوایبل کمپنیوں میں شامل کرتی ہے۔میزان بینک کا خالص پھیلاؤ گزشتہ سال کے 287 ارب روپے کے مقابلہ میں 252.5 ارب روپے رہاجس کی بنیادی وجہ کم پالیسی ریٹ کا ماحول ہے جبکہ اس کے برعکس بینک کی نان فنڈڈ آمدنی گزشتہ سال کے 28.9 ارب روپے کے مقابلے میں 13 فیصد اضافہ کے ساتھ 32.6 ارب روپے رہی۔ یہ کارکردگی بینک کی آمدنی کے ذرائع میں تنوع اور استحکام کی عکاسی ہے۔میزان بینک کے مجموعی ڈپازٹس گزشتہ سال کے 2.58 ٹریلین کے مقابلہ میں 28فیصد اضافہ کے ساتھ سال کے آخر میں 3.30 ٹریلین سے زائد ہوچکے ہیں جو کہ اہم سنگِ میل ہے۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پروگرام کے آغاز سے اب تک میزان بینک کو 3.4ارب ڈالر کی رقوم موصول ہوچکی ہیں جوپوری انڈسٹری کی مجموعی آمدنی کا 29 فیصد ہیں۔2025کے اختتام تک میزان بینک کی مجموعی فنانسنگ 1.69 ٹریلین روپے رہی۔بینک نے اثاثہ جاتی معیار کے حوالے سے بھی شاندار کارکردگی کو برقرار رکھا ہے اور بینک کی غیر فعال فنانسنگ ریشو1.8 فیصدکی مثالی سطح پر رہی جوانڈسٹری میں کم ترین سطح میں شامل ہے۔ محتاط رسک مینجمنٹ پالیسیوں کے نتیجے میں میزان بینک کا غیر فعال فنانسنگ کوریج تناسب 146فیصد رہا۔سال کے دوران میزان بینک کے پورٹ فولیومیں نمایاں اضافہ ہوا اور 2024کے مقابلے میں 39فیصد اضافہ کے ساتھ 2.60ٹریلین رہا۔

کامرس رپورٹر گلزار

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: میزان بینک کی گزشتہ سال کے ارب روپے بینک کے کے ساتھ

پڑھیں:

ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت

اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں 23ویں کامن ویلتھ گیمز کا آغاز شاندار اور رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ہوگیا، جہاں اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے نے قومی پرچم کے ساتھ باوقار انداز میں مارچ پاسٹ کیا۔ پاکستان ایونٹ میں 6 مختلف کھیلوں میں حصہ لے گا اور تمغوں کی سب سے زیادہ امید ارشد ندیم سے وابستہ ہے۔

اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں 23ویں کامن ویلتھ گیمز کا آغاز جمعرات کو ہائیڈرو ایرینا میں ایک شاندار، رنگا رنگ اور منفرد افتتاحی تقریب سے ہوا، جس نے اسکاٹ لینڈ کی بھرپور ثقافتی روایات کو جدید انداز میں پیش کرتے ہوئے گیمز کی تاریخ کی یادگار افتتاحی تقریبات میں اپنا مقام بنا لیا۔

یہ بھی پڑھیے کامن ویلتھ گیمز میں ارشد ندیم ایک بار پھر تاریخ دہرانے کے لیے پرعزم

افتتاحی تقریب میں سینکڑوں کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین نے شرکت کی۔ موسیقی، دلکش روشنیوں، جدید بصری اثرات اور فنکارانہ پرفارمنسز نے پورے ایرینا کو جشن کے رنگوں میں رنگ دیا، جبکہ دولتِ مشترکہ کے مختلف رکن ممالک سے آنے والے کھلاڑیوں کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔

27 رکنی پاکستانی دستہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور عالمی ریکارڈ ہولڈر جیولن تھروور ارشد ندیم کی قیادت میں میدان میں داخل ہوا۔ مارچ پاسٹ کے دوران ارشد ندیم نے قومی پرچم تھام رکھا تھا۔ اس بار روایت سے ہٹ کر کھلاڑیوں کی پریڈ انگریزی حروفِ تہجی کے بجائے براعظموں کی بنیاد پر ترتیب دی گئی، جس کے تحت سب سے پہلے افریقی ممالک کے دستے اور اس کے بعد ایشیائی ممالک کے کھلاڑی میدان میں آئے۔

پاکستان کامن ویلتھ گیمز میں 6 مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گا، جن میں ایتھلیٹکس، باکسنگ، جمناسٹکس، جوڈو، لان بولز اور تیراکی شامل ہیں۔

قومی دستے کی سب سے بڑی امید ارشد ندیم ہیں، جنہوں نے اپنی غیرمعمولی کارکردگی اور عالمی سطح پر نمایاں کامیابیوں کے باعث ایک بار پھر پاکستان کے لیے تمغہ جیتنے کی توقعات کو مضبوط کر دیا ہے۔

ایک ہفتے سے زائد جاری رہنے والے ان کھیلوں میں دولتِ مشترکہ کے بہترین ایتھلیٹس مختلف مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے، جبکہ پاکستان خصوصاً ایتھلیٹکس اور باکسنگ میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے اپنے تمغوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

23ویں کامن ویلتھ گیمز اسکاٹ لینڈ اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کھیل گلاسگو

متعلقہ مضامین

  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی