ایمبینٹے فرینکفرٹ میں پاکستان کے 13 نمائش کنندگان کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس رپورٹر) عالمی صارف اشیاء کے سیزن کا باضابطہ اختتام آج ایمبینٹے اور پیپر ورلڈ فرینکفرٹ 2026 کے اختتام کے ساتھ میسے فرینکفرٹ میں ہوچکا ہے۔ یہ نمائش دنیا کی سب سے بڑی اور معروف صارف اشیاء کی بین الاقوامی تجارتی نمائش کے طور پر جانی جاتی ہے، اس سال جس میں 170 سے زائدملکوں سے تعلق رکھنے والے خریداروں، سپلائرز اور صنعتی رہنماؤں نے شرکت کی ہے، جبکہ 4,600 سے زائد نمائش کنندگان نے جدید رجحانات کی مصنوعات پیش کیں۔اس سال کی نمائش پہلے سے زیادہ وسیع اور متحرک رہی، جس کی ایک بڑی وجہ پیپر ورلڈ کے تمام شعبوں کا ایمبینٹے کا حصہ ہونا تھا۔ اس توسیع سے آفس سپلائیز، اسٹیشنری، کاغذ اور تخلیقی مصنوعات کے شعبوں کو نئی توانائی ملی اور مختلف کیٹیگریز میں نئے کاروباری مواقع پیدا ہوئے۔ پاکستانی نمائش کنندگان، جن میں ڈالر انڈسٹریز بھی شامل ہیں، یہ پلیٹ فارم عالمی خریداروں تک براہِ راست رسائی فراہم کرتا رہا جو جدت، پائیداری اور ڈیزائن پر مبنی مصنوعات کی تلاش میں تھے۔پاکستان نے اس نمائش میں 13 نمائش کنندگان کے متنوع گروپ کے ساتھ شرکت کی، جو صارف اشیاء کی تیاری میں ملک کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کی عکاسی کرتا ہے۔ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) نے 06 کمپنیوں کی معاونت کی، جن میں انایہ سالٹ کرافٹ، ڈارسن / گرینڈ وزیر ٹیبل ویئر، سلیکشنز، اٹلس اسپورٹس، پاکستان سووینئرز اور صفہ انڈسٹریز شامل ہیں۔ ان کے علاوہ براہِ راست شرکت کرنے والی کمپنیوں میں طارق گلاس، شارپ ایج انٹرپرائزز (کلاسک کچن)، پولی سیٹ پلاسٹک، منرلز روٹ، پارس پلاسٹک اور داوئود کارپوریشن شامل تھیں۔نمائش کے حوالے سے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے داوئو د کارپوریشن کے مسٹر اسامہ عبداللہ، منیجر آپریشنز نے کہا:’’یہ نمائش نہایت شاندار رہی اور ہمیں غیر معمولی ردِعمل موصول ہوا۔ خاص طور پر نمائش کے دوسرے دن کلائنٹس سے ملاقاتوں اور زائرین کی تعداد بہت حوصلہ افزا رہی۔ ہمیں اس نمائش میں شرکت پر بے حد خوشی ہے۔‘؎اسی طرح پاکستان سووینئرز کے مسٹر محمد آصف، جنرل منیجر نے کہا:’’اس سال ایمبینٹے کا تجربہ بہت شاندار رہا۔ اب جب نمائش اختتام پذیر ہو چکی ہے، تو میں پورے اعتماد سے کہہ سکتا ہوں کہ ہماری شرکت انتہائی کامیاب رہی۔ ہمارے اسٹال پر زائرین کی تعداد قابلِ ذکر تھی اور صارفین کے ساتھ نہایت مثبت روابط قائم ہوئے۔ ہم آئندہ سال دوبارہ شرکت کے منتظر ہیں۔ 13 پاکستانی نمائش کنندگان کی شرکت پاکستان کے برآمدی شعبے کے لیے ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے، جس کے ذریعے عالمی سطح پر‘میڈ اِن پاکستان’مصنوعات کے اعلیٰ معیار اور جدت کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا۔ ایمبینٹے اور پیپر ورلڈ 2026 کے اختتام کے ساتھ حاصل ہونے والی کاروباری لیڈز اور قائم ہونے والی شراکتیں مستقبل میں بین الاقوامی سطح پر نمایاں ترقی اور عالمی صارف اشیاء کی منڈی میں پاکستان کی موجودگی کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوں گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نمائش کنندگان صارف اشیاء کے ساتھ
پڑھیں:
حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
سٹی 42: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
حکومت کی جانب سے پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے 52پیسے ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 66پیسے مقرر کردی۔
واضح رہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پرتعین کیا جارہا ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی