Jasarat News:
2026-07-24@04:19:29 GMT

پاک فضائیہ نے ’گولڈ ایگل‘ مشق کامیابی سے مکمل کرلی

اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260211-01-14
راولپنڈی(مانیٹر نگ ڈ یسک ) پاک فضائیہ نے سدرن ائر کمانڈ کے دائرہ اختیار میں ’گولڈن ایگل‘ مشق کامیابی کے ساتھ مکمل کرلی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشق کا مقصد مصنوعی ذہانت پر مبنی نیٹ ورک سینٹرک آپریشنز کے تحت پاک فضائیہ کی عملی استعداد کو مزید نکھارنا اور جدید، مؤثر اور مقامی سطح پر تیار کردہ اسمارٹ ٹیکنالوجیز کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنا تھا۔مشق کو ٹو فورس کنسٹرکٹ کے تحت منصوبہ بندی کے ساتھ انجام دیا گیا، جس میں دوست افواج نے مضبوط انٹیگریٹڈ ائر ڈیفنس سسٹم کے فریم ورک میں رہتے ہوئے جنگی ماحول کی تشکیل کی۔حربی مرحلے میں فرسٹ شوٹ، فرسٹ کلِ صلاحیت رکھنے والے سوئنگ رول لڑاکا طیارے استعمال ہوئے، جو طویل فاصلے تک مار کرنے والے بی وی آر ائر ٹو ائر میزائلز، توسیع شدہ رینج کے اسٹینڈ آف ائر ٹو گراؤنڈ ہتھیار اور انتہائی درست نشانہ سازی کی صلاحیتوں سے لیس تھے۔ان کارروائیوں میں ائر ٹو ائر ریفیولرز اور ائر بورن ارلی وارننگ اینڈ کنٹرول پلیٹ فارمز نے بھرپور معاونت فراہم کی۔مشق کی اہم خصوصیت مینڈ-ان مینڈ ٹیمِنگ رہی، جس میں دور تک مار کرنے والے کِلر ڈرونز اور لوئٹرنگ میونیشنز کو شدید مقابلے، گنجان اور متاثرہ جنگی ماحول میں کامیابی سے بروئے کار لایا گیا، اس سے جدید جنگی حالات میں پاک فضائیہ کی تیز رفتار اور پیچیدہ آپریشنز انجام دینے کی صلاحیت کی تصدیق ہوئی۔مشق کو نیکسٹ جنریشن آل ڈومین کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر، ائر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد سے متحد کمانڈ اینڈ کنٹرول کے تحت مکمل کیا گیا، جس میں مکمل اسپیکٹرم پر مشتمل جدید فضائی جنگی ماحول میں مسابقتی کارروائیاں کی گئیں۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پاک فضائیہ

پڑھیں:

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

نیویارک:

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال تیزی سے قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور پورا خطہ ایک ایسے خطرناک موڑ پر پہنچ چکا ہے جس کے نتائج ناقابلِ تصور ہو سکتے ہیں۔

سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ ناقابلِ تصور تباہی کے کنارے پر کھڑا ہے اور خطہ مسلسل وسیع ہوتے ہوئے تصادم کے دائرے میں کھنچتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صورتحال قابو سے باہر ہو رہی ہے ایک بحران دوسرے بحران کو جنم دے رہا ہے جبکہ ہر روز نئی کشیدگی مزید خطرناک حالات پیدا کر رہی ہے۔

اقوامِ متحدہ کے سربراہ کے مطابق جیسے جیسے تنازع پھیل رہا ہے ویسے ویسے سیاسی مقاصد پس منظر میں چلے جا رہے ہیں اور تصادم خود ہی ایک مستقل بحران کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ مزید کشیدگی کو روکنے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں کیونکہ موجودہ حالات نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ عالمی امن کے لیے بھی سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی