ڈاکٹر شفیق الرحمن سے یورپی یونین کے انتخابی مبصر مشن کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260211-01-5
ڈھاکا (نمائندہ خصوصی)بنگلا دیش جماعت اسلامی کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمن سے جماعت کے مرکزی دفتر میں یورپی یونین (ای یو) کے انتخابی مبصر مشن کے چیف مبصر اور یورپی پارلیمنٹ کے رکن ایوارس ایزابس کی قیادت میں 15 رکنی اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔یہ ملاقات نہایت خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں منعقد ہوئی، جس میں بنگلا دیش اور یورپی یونین کے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بالخصوصکل ہونے والے انتخابات کو آزاد، شفاف اور قابل قبول بنانے کے لیے بنگلا دیش اور یورپی یونین کے مابین قریبی تعاون پر زور دیا گیا۔ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ بنگلا دیش کے آئینی اور جمہوری اداروں کو مزید مضبوط اور پائیدار بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ اس موقع پر یورپی یونین کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کہ آنے والے قومی انتخابات کے مشاہدے کے لیے یونین کا 200 رکنی مبصر وفد بنگلا دیش میں اپنی ذمے داریاں انجام دے گا۔فریقین نے مستقبل میں یورپی یونین اور بنگلا دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات، ترقی اور پیش رفت کے تسلسل کے حوالے سے امید کا اظہار کیا۔اس ملاقات میں امیر جماعت کے ہمراہ معاون سیکرٹری جنرل مولانا عبدالحلیم، معاون سیکرٹری جنرل و مرکزی شعبہ دعوت و میڈیا کے سربراہ ایڈووکیٹ احسانْ المَحبوب زبیر، جماعت اسلامی یورپ کے ترجمان بیرسٹر ابو بکر مولا، ممتاز ماہر تعلیم ڈاکٹر زبیر احمد اور امیر جماعت کے خارجہ امور کے مشیر پروفیسر ڈاکٹر محمودْالحسن بھی موجود تھے۔
ڈھاکا: امیر جماعت اسلامی بنگلا دیش ڈاکٹر شفیق الرحمن سے یورپی یونین کا انتخابی مبصر مشن ملاقات کررہا ہے
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: یورپی یونین بنگلا دیش
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔