پاکستان مسئلہ کشمیر کو بھی بورڈ آف پیس میں شامل کروائے،مشعال ملک
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(آن لائن)چیئرپرسن پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر آج نیوکلئیر فلیش پوائنٹ بن چکا ہے ،کشمیریوں کا حق ہے کہ وہ اپنی مرضی سے اپنا راستہ چنیں۔اسلام آباد میں یکجہتی کشمیر کے حوالے سے انسٹیٹیوٹ آف ریجنل اسٹیڈیز کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب میں مشعال ملک نے کہا کہ کشمیریوں کے تمام لیڈر تہاڑ جیل میں قید ہے ۔کشمیر کا ہر خاندان کرب سے گزر رہا ہے ۔کئی سالوں سے میں اور میری بیٹی یاسین ملک سے نہیں ملے۔ میرے لیے کشمیر صرف ایک تھیوری نہیں بلکہ ایک ذہنی مسئلہ بن گیا ہے ۔ میری بیٹی باپ کے زندہ ہونے کے باوجود یتیموں جیسی زندگی گزار رہی ۔مشعال ملک نے کہا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کو بھی بورڈ آف پیس میں شامل کرنے کے لیے کردار ادا کرے ۔ایک ایسا بورڈ بنایا جائے جو کشمیریوں کے حقوق کا تحفظ کرے۔ امن کے میکانزم کا ایسا ڈرافٹ تیار کرنا ہوگا جو واقعی کشمیر کی آواز بن سکے ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
ویب ڈیسک : آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کےگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائےگا۔
I’m grateful to the AJK PPP for their efforts & the election commission of AJK for their intervention. I’m hearing internet and digital connectivity will be restored in Mirpur AJK soon. I’m hopeful our requests for Muzaffrabad and other areas are also accepted as soon as…
— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) July 23, 2026
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
واضح رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
Ansa Awais Content Writer