data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260211-8-10
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منکی پوکس اور ایچ آئی وی سے متاثرہ شخص جاں بحق ہو گیا۔منکی پوکس اور ایچ آئی وی سے متاثرہ مذکورہ مریض فیصل آباد کا رہائشی تھا جو اسلام آباد کے پمز اسپتال میں زیرِ علاج تھا۔ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے حکام کے مطابق 53 سالہ مریض کا انتقال ہفتے کے روز دورانِ علاج ہوا۔مریض ایم پوکس اور ایچ آئی وی کے ساتھ ساتھ ہیپا ٹائٹس بی اور سی سے بھی متاثر تھا۔حکام نے بتایا ہے کہ مریض کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں تھی اور یہ مرض اسے مقامی طور پر لگا تھا۔حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ پاکستان میں ایم پوکس پھیلنے کے واضح شواہد موجود ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال پاکستان میں ایم پوکس کے 53 کیسز سامنے آئے تھے جبکہ ایم پوکس سے پاکستان میں پہلی ہلاکت دسمبر 2023ء میں اسلام آباد میں ہوئی تھی اور پاکستان میں اب تک ایم پوکس کے 2 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔

خبر ایجنسی سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پاکستان میں اسلام ا باد ایچ ا ئی

پڑھیں:

دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف

ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 232 رنز کا ہدف دے دیا۔

لاہور میں جاری میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنا سکی۔

آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین اور کپتان جوش انگلس 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میٹ رینشا 43، اولیور پیک 31، میتھیو شارٹ 15، مارنس لبوشین 5، میتھیو کوہنمن 5 اور ایلکس کیرے 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ عرفات منہاس، ابرار احمد اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • امام خمینی، فکر، قیادت اور انقلاب کا استعارہ
  • جنگ امن اور معیشت کی کہانی
  • اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف دے دیا
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
  • جنوبی پنجاب میں منکی پاکس کا پھیلاؤ، 4 مریض اسپتال داخل، الرٹ جاری
  • صومالی بحری قزاقوں کے ہاتھوں پاکستانیوں کے اغوا کا معاملہ، متاثرہ خاندان کا موقف سامنے آگیا
  •  محسن نقوی  کا نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ، ایم سی ایم سی کورس پر نظرثانی کی اصولی منظوری
  • حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے
  • یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ آج اسلام آباد پہنچیں گی