Jasarat News:
2026-07-24@01:03:46 GMT

میری ٹائم سکیورٹی مشق سی گارڈ،26 کراچی میں اختتام پذیر

اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(آن لائن) میری ٹائم سیکورٹی مشق سی گارڈ،26 کا اختتام کراچی میں ڈی بریف سیشن کے ساتھ ہوا۔ چیف آف اسٹاف، وائس ایڈمرل راجا رب نواز نے بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ڈی بریف سیشن کے دوران، شریک اداروں کے نمائندگان کو مشق کے مختلف منظرناموں کا تجزیاتی جائزہ پیش کیا گیا اور بحری شعبے میں ہنگامی صورتحال کے مقابلے کے لیے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے مابین معلومات کے تبادلے اور ردِعمل کے نظام کی جانچ کی گئی۔ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (نیوی)کے مطابق مہمانِ خصوصی نے مشق کے پیشہ ورانہ انعقاد اور بحری شعبے کے تمام اسٹیک ہولڈرز کی کوششوں کو ہم آہنگ بنانے میں جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینیشن سینٹر (جے ایم آئی سی سی) کے کردار کو سراہا۔انہوں نے اسٹیک ہولڈرز کے مابین مسلسل روابط اور تعاون کی ضرورت پر زور دیا اور ملکی بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پاک بحریہ کے عزم کا اعادہ کیا۔سی گارڈ سیریز کی تیسری مشق میں پاکستان کے بحری شعبے سے تعلق رکھنے والے مختلف اداروں کے نمائندگان نے حصہ لیا، جن میں سرکاری ریگولیٹری اتھارٹیز، قانون نافذ کرنے والے اداروں، سمندر سے وابستہ نجی تنظیموں اور تعلیمی حلقے سے وابستہ افرادشامل تھے، تاکہ سمندر میں درپیش کثیرالجہتی چیلنجز کا مشترکہ طور پر حل تلاش کیا جا سکے۔ مشق میں بندرگاہوں کی سیکیورٹی، بحری جہازوں اور انفراسٹرکچر کا تحفظ، انسدادِ منشیات کاروائیاں اور سمندر میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز کی سرگرمیاں شامل تھیں۔

خبر ایجنسی سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق

شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔

کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔

مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف