ویب ڈیسک:  پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے تمام موبائل صارفین کیلئے ٹول فری نمبرز یعنی (0800XXXXX) پر مفت کالنگ کی سہولت فراہم کر دی، اس سے قبل صرف فکسڈ لائن صارفین کیلیے ٹول فری نمبرز پر کالز مفت تھیں۔

  پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس سے پہلے موبائل صارفین کی جانب سے ٹول فری نمبرز پر کی جانے والی کالز پر مقررہ چار ج لا گو ہوتے تھے۔

کینیڈا: اسکول اور گھر میں فائرنگ، 10 افراد ہلاک

 صارفین کے مفادات کے تحفظ اور ٹیلی کام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلیے اس معاملے کا نوٹس لیا گیا اور ضروری اقدامات کیے تاکہ ٹول فری نمبرز پر کالز تمام صارفین کیلیے مفت بنائی جا سکیں۔

  بیان میں مزید کہا گیا کہ اس سلسلے میں پی ٹی اے نے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کی جن میں پی ٹی سی ایل، این ٹی سی، لوکل لوپ آپریٹرز اور سیلولر موبائل آپریٹرز شامل ہیں، تفصیلی غور و خوض اور مثبت مشاورت کے بعد اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ (LL) ٹول فری نمبرز پر کال تمام صارفین کیلیے مفت ہوں گی۔

رمضان سے قبل بلوچستان میں آٹا مہنگا

 پی ٹی اے نے کہا کہ ادارہ پاکستان میں ٹیلی کام سہولیات تک مساوی رسائی، صارفین کے مفادات کے فروغ اور ایک مؤثر صارف دوست ٹیلی کمیونی کیشن ماحول کے قیام کیلیے پُرعزم ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ٹول فری نمبرز پر صارفین کی پی ٹی اے

پڑھیں:

موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے موبائل کمپنیوں کو غیرمعیاری سروس اور کوریج پر خامیاں دور کرنے کے لیے 30دن کی مہلت دے دی اور بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں کو گزشتہ چار برس میں 3 ارب 41 کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں موبائل سروس کے معیار اور کوریج میں بہتری کے لیے ریگولیٹری کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔

 پی ٹی اے نے سروس میں خامیوں پر موبائل آپریٹرز کو 30 روز میں ضروری اقدامات کرنے اور خرابیوں کی وجوہات کا تعین کرکے اصلاحی پلان جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

موبائل کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا ہے کہ خامیاں دور نہ کرنے والے آپریٹرز کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔

پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ چار برس کے دوران موبائل کمپنیوں کو 3 ارب 41کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور کوالٹی آف سروس اور کوریج کی خلاف ورزیوں پر 20وارننگ لیٹرز اور 86 شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش