محسن نقوی کا فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر پشاور کا دورہ، زخمی سپاہیوں کی عیادت
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پشاور فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق محسن نقوی نے ایف سی کے ہسپتال میں زیر علاج زخمی سپاہی عدنان اور سپاہی امتیاز کی عیادت کی، سپاہی عدنان اور سپاہی امتیاز فتنہ الخوارج کے حملے ناکام بنانے کے دوران زخمی ہو ئے تھے۔
انہوں نے زیر علاج سپاہیوں کی خیریت پوچھی اور علاج معالجے کے بارے استفسار کرتے ہوئے دونوں سپاہیوں کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
وزیر داخلہ نے زخمی سپاہیوں عدنان اور امتیاز کے بلند عزم اور جذبے کو بھی سراہا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: افغانستان کیخلاف جنوبی افریقا کی بیٹنگ جاری
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
مستونگ میں فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اوران کے گن مین شہید جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے.وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیر داخلہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا۔ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پرنامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید ہوگئے، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم کے مطابق سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کوئٹہ سے مستونگ جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔بلوچستان بار کونسل نے حملے کو نظام انصاف پر دہشت گرد حملہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی. واقعے کے خلاف صوبہ بھر میں دو روزہ عدالتی ہڑتال اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا، جبکہ ججز، وکلاء اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات اور ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بھی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور حملہ آوروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی۔