وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر کا دورہ، زخمی اہلکاروں کی عیادت
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
سٹی42: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایف سی ہسپتال میں زیر علاج زخمی سپاہیوں عدنان اور امتیاز کی عیادت کی اور انہیں علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
پشاور میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایف سی کے ہسپتال میں زیر علاج زخمی سپاہی عدنان اور سپاہی امتیاز کی عیادت کی۔
کینیڈا: اسکول اور گھر میں فائرنگ، 10 افراد ہلاک
حکام کے مطابق دونوں سپاہی فتنہ الخوارج کے حملے کو ناکام بنانے کے دوران زخمی ہوئے تھے۔ وزیرداخلہ نے زخمی اہلکاروں کی خیریت دریافت کی اور ان کے علاج معالجے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی۔
محسن نقوی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمی سپاہیوں کو علاج کی بہترین اور فوری سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے سپاہی عدنان اور سپاہی امتیاز کے بلند حوصلے، عزم اور جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
رمضان سے قبل بلوچستان میں آٹا مہنگا
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔