data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ایس آئی ایف سی کے اصلاحاتی اقدامات کے باعث قومی معیشت اور ٹیکنالوجی کے اہم منصوبوں میں نمایاں عملی پیش رفت دیکھنے میں آ رہی ہے۔

حکومتی سطح پر مربوط حکمتِ عملی کے ذریعے جدید شعبوں میں سرمایہ کاری اور اشتراکِ عمل کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

پاکستان میں مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے ’’انڈس اے آئی ویک 2026‘‘ اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں ماہرین، طلبہ، ٹیکنالوجی کمپنیوں اور سرکاری اداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس ایونٹ کا مقصد ملک میں اے آئی ایکوسسٹم کو مضبوط بنانا اور نوجوانوں کو عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا تھا۔

قومی سطح کے اس اسٹریٹجک فورم میں مصنوعی ذہانت اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز سے متعلق متعدد سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔ ’’اے آئی فار ہر‘‘، نیشنل اے آئی بوٹ کیمپ، گلوبل گیم جیم، مختلف ٹیک مقابلے اور گورنمنٹ و ڈیفنس ٹیک نمائش بھی پروگرام کا حصہ تھیں، جنہوں نے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا عملی موقع فراہم کیا۔

اے آئی ڈیٹا اینالسٹ محمد احمد نے ایونٹ کو نہایت اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کی سرگرمیاں پاکستان کی تکنیکی استعداد کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ انہوں نے اس عظیم ایونٹ کے انعقاد اور مقامی ٹیلنٹ کو پلیٹ فارم فراہم کرنے پر ایس آئی ایف سی کا شکریہ ادا کیا۔

ڈیوسِنک کے چیف بزنس آفیسر عطا الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ایس آئی ایف سی، پاشا، پی ایس ای بی اور وزارتِ آئی ٹی کی مشترکہ کاوشیں قابلِ ستائش ہیں۔ ان کے مطابق یہ اقدام ملک میں اے آئی سے متعلق آگاہی بڑھانے اور صنعت و تعلیمی اداروں کے درمیان روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ایس آئی ایف سی کی اسٹریٹجک معاونت قومی اے آئی ایکوسسٹم کے فروغ، سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنے اور پاکستان کو جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھانے کے لیے کلیدی حیثیت اختیار کر چکی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایس آئی ایف سی اے آئی

پڑھیں:

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔

        View this post on Instagram                      

قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔

اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف