گجرات کے گاندھی نگر میں عدالت نے صحافی روی نائر کو ایڈانی انٹرپرائزز لمیٹڈ کی جانب سے دائر ہتک عزت کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے ایک سال قید اور 5 ہزار روپے جرمانہ سنایا ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ نائر نے سوشل میڈیا پر شائع شدہ ٹوئٹس اور آن لائن آرٹیکل میں کمپنی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والی بے بنیاد باتیں کیں، جو جائز تنقید سے آگے تھیں۔

مزید پڑھیں: ہتک عزت کیس: برطانوی عدالت نے عادل راجا پر مزید جرمانہ عائد کردیا

عدالت نے کہا کہ نائر کی پوسٹس نے ایڈانی گروپ کے خلاف بے بنیاد اور حوالے کے بغیر الزامات لگائے، جس میں بدعنوانی، حکومتی اداروں کا غلط استعمال اور ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی جیسے سنگین الزامات شامل تھے، اور ان کا مقصد کمپنی کی ساکھ کو عوام اور سرمایہ کاروں کے سامنے خراب کرنا تھا۔ دفاع نے ان پوسٹس کو عوامی مفاد میں جائز صحافتی تنقید قرار دینے کی کوشش کی، لیکن عدالت نے اسے مسترد کردیا۔

STORY | Journalist Ravi Nair convicted in Adani defamation case

The magistrate court in Mansa, Gandhinagar, has convicted journalist Ravi Nair in a criminal defamation case and sentenced him to a year’s imprisonment and imposed a fine.

The case followed a complaint filed by… pic.twitter.com/GqWznKDKu8

— Press Trust of India (@PTI_News) February 10, 2026

یہ فیصلہ بھارتی سوشل اور روایتی میڈیا پر شدید بحث کا موضوع بنا ہوا ہے، جس میں کچھ حلقے اسے صحافت اور اظہار رائے پر قدغن قرار دے رہے ہیں جبکہ دیگر اسے ساکھ کے تحفظ اور قانونی حدود کے نفاذ کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کو جنسی زیادتی اور ہتک عزت کے الزام میں 50 لاکھ ڈالر ادا کرنے کا حکم

روی نائر کی سزا پر بھارتی دوغلا پن بھی ظاہر ہوگیا، ایک طرف سوشل میڈیا پر پاکستانی وکیل ایمان مزاری کی گرفتاری پر بھارتی صارفین شدید پروپیگنڈا کر رہے تھے اور اسے اظہار رائے پر قدغن قرار دیے رہے تھے، مگر روی نائر کی سزا پر وہی حلقے اب خاموش ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

Ravi Nair. ایڈانی انٹرپرائزز لمیٹڈ صحافی روی نائر گجرات کے گاندھی نگر

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: صحافی روی نائر گجرات کے گاندھی نگر عدالت نے روی نائر

پڑھیں:

خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔

احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم