یو اے ای سواٹ چیلنج 2026  سے ایک بار  پھر ثابت ہو گیا کہ جدید دور کی جنگ صرف نعروں اور سیاسی دعوؤں سے نہیں جیتی جاتی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یو اے ای سواٹ چیلنج 2026 میں بھارت کو بیک وقت دو مقابلوں میں سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔ ایونٹ میں بھارت کو پاکستانی نیشنل سیکیورٹی یونٹ اور پھر چین کی خواتین  ٹیم نے مات دی۔

 سندھ پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ نے یرغمالیوں کے بچاؤ کے ایونٹ میں بھارتی نیشنل سیکیورٹی ٹیم  کو ہرایا۔ دوسری طرف  ایونٹ میں  چینی خواتین ٹیم نے رفتار، کوآرڈینیشن اور فائرنگ کی درستگی میں  بھارتی ٹیم کو کئی گنا پیچھے چھوڑ دیا۔

دبئی پولیس کے زیر اہتمام ہونے والے اس عالمی مقابلے میں دنیا کے 52 ممالک کی 118 ایلیٹ سواٹ ٹیموں نے شرکت کی۔

دفاعی ماہرین کے مطابق جدید جنگ میں تربیت، ٹیم ورک اور  فیصلہ سازی میں نااہلی نے  مودی  کی جنگی تیاریوں کے کھوکھلے  نعروں کو بے نقاب کردیا ہے۔ بھارتی ٹیم میں کوآرڈینیشن کی کمزوری اور فائرنگ میں سست روی نے ظاہر کیا کہ بھارتی فورسز نمائشی طاقت کے خول میں قید ہیں۔

دفاعی ماہرین نے کہا کہ حقیقی میدان میں کامیابی  محض سیاسی بیانیہ نہیں بلکہ عملی  پیشہ ورانہ صلاحیت طے کرتی ہے، پاکستان اور چین کی برتری منظم تربیت، مسلسل مشق اور حقیقی منظرناموں کی عکاس ہے۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک

فائل فوٹو۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 17دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔ 

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے یہ آپریشنز 24 مئی کے ٹرین واقعہ کے بعد کیے، جو مستونگ، نوشکی، زہری، خضدار اور کیچ کے اضلاع میں کیے گئے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی ہلاکت سے ان علاقوں میں دہشت گرد نیٹ ورکس کو بہت زیادہ نقصان ہوا، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، بڑی مقدار میں بارودی مواد اور آئی ای ڈیز برآمد کیے گئے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔ ان علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی اداروں کی ملک گیر انسدادِ دہشت گردی مہم بھرپور انداز میں جاری رہے گی اور ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خطرے کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا
  • بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • کسی کی برائی کرکے نہیں کارکردگی پر ووٹ مانگتے ہیں، نوازشریف
  • بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک
  • کراچی ایئرپورٹ پر جعلی یو اے ای ورک ویزا فراڈ بے نقاب، مسافر آف لوڈ
  • جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 2 خواتین آف لوڈ، ایجنٹس گرفتار
  • بھارت: میسی کا 70 فٹ بلند مجسمہ حفاظتی خدشات کے باعث ہٹا دیا گیا
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی
  • بھارتی سرپرستی میں ملک دشمن پروپیگنڈا، کالعدم بی ایل اے سے منسلک ملک دشمن شاعرہ حبیبہ پیرجان کی گرفتاری کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان